مودی کی حلف برداری تقریب - نواز شریف کی شرکت پر آج فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-23

مودی کی حلف برداری تقریب - نواز شریف کی شرکت پر آج فیصلہ

وزیر اعظم پاکستان نوا ز شریف ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت ہنوز غور کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سیول اور فوجی عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد کل قطعی فیصلہ لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ مودی کی جانب سے بھیجا گیا رسمی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے لیکن وزیر اعظم نے26مئی کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ عام طریقہ کار ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے شرکت کے لئے کسی کو مقرر کیاجاتا ہے ۔ اسلم نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ہندوستان کی نئی حکومت باہمی مسائل کو حل کرنے کی اہمیت سمجھے گی۔پاکستان بھی امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بلا رکاوٹ مذاکرات جاری رہیں گے ۔جنوبی ایشیا میں امن و ترقی کے لئے دونوں ممالک باہم کام کرتے رہیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہندوستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ نوا ز کے ایک لیڈر نے بتایا کہ نواز شریف ہمیشہ سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں رہے ہیں ۔ دعوت نامہ موصول ہوا ہے ۔ وزیر اعظم اس کو قبول کرنے کے لئے وقت چاہتے ہیں ۔ پارٹی کے ترجمان صدیق الفاروق نے ایک ہندوستانی نیوز چیانل کو انٹرویو میں بتایا کہ حلف برداری تقریب میں نواز شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔

Decision on Nawaz Sharif attending Modi’s swearing-in likely to be taken today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں