7/مئی نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
ٹی آر ایس قائدین کے ایک وفد نے آج مرکزی معتمد داخلہ انیل گوسوامی سے ملاقات کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی تاریخ2جون کی تقدیم کا مطالبہ کیا ۔ ٹی آر ایس جسے سیاسی قائدین کی دل بدلی کا خوف ہے ریاست کی تشکیل کی تاریخ16مئی مقر ر کرنے کی خواہاں ہے ۔ رائے شماری کی تاریخ بھی15مئی ہے سینئر ٹی آر ایس قائد و رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کے کیشوراؤ نے کہا کہ اگرچیکہ ارکان اسمبلی کے ناموں کا ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ ان کی میعاد مرکز کے اعلان کی مقررہ تاریخ کے بموجب 2جون تک معلق رہے گی ۔ چنانچہ پارٹی بدلنے کا خدشہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کی تاریخ15مئی سے قبل مقرر کرتے ہوئے ایسی صورتحال کا تدارک کیاجاسکتا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ مرکزکیجانب سے 2جون سے پہلے ہی مقرر کرنے پر ان کی پارٹی یہ مطالبہ کیوں کررہی ہے جب کہ رائے شماری کو15دن باقی ہیں۔ کیشو راؤ نے کہا کہ کیسے کسی منتخب نمائندہ کومنتظررکھاجاسکتا ہے ۔ ٹی آڑ ایس پولٹ ، بیورورکن بی ونود کمار نے جو وفد کاایک حصہ تھے بتایا کہ2جون مقررہ تاریخ ہے اور یکم جون کو حکومت آندھرا پردیش کی میعاد ختم ہوجائے گی ۔ اسمبلی کی تحلیل اور صدرراج کے نفاذ کے بعدحکومت کی میعاد کی تکمیل کا استدلال کالعدم ہوجاتا ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب ٹی آرایس نے مرکزی وزارت داخلہ کو موسومہ مکتوب میں بتایا کہ نئی ریاست کی تشکیل کی تاریخ2جون کے بجائے16مئی مقرر کی جائے ۔ ٹی آر ایسنے کہا کہ پارٹی کو عبوری امداد میں سیاسی خلاء کا خدشہ ہے ۔ ٹی آر ایس نے ادعا کیا کہ نئی ریاست کی تشکیل کافیصلہ2جون کو اس بنیاد پرکیا گیا کہ اسمبلی کی پانچ سالہ میعاد اس روز ختم ہورہی ہے تاہم اسمبلی28اپریل کو تحلیل کردی گئی اور اسمبلی کی میعاد اسی دن ختم ہوگئی ۔ مکتوب میں بتایا گیا کہ دونئی ریاستوں میں املاک کی تقسم بھی ہونی چاہئے چنانچہ حکمت کی تشکیل سے اس عمل میں سہولت ہوگی۔TRS Requests Home Ministry to Create Telangana on May 16
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں