بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی - نریندر مودی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی اور مرکز میں بی جے پی واحد جماعت ہی حکومت تشکیل دے گی ۔ نریندر مودیایک نجی ٹی وی چینل ٹائمس ناؤ کو انٹر ویو دے رہے تھے ۔ اس موقع پر ان سے مقامی جماعتوں کے اے آئی اے ڈی ایم کے قائدجیہ للیتا ، بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی،ترنمول کانگریس سربراہ ممتابنرجی کی جانب سے کی گئی تنقیدوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو مودی نے کہا کہ نتائج کے بعد یہی قائدین مرکز میں بی جے پی کی تائید کریں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں مودی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی کو25دیگر جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی مثال دیکھنے کو نہیں ملتی کیونکہ این ڈی اے کے دور حکومت میں اتنی بڑی تعدادمیں جماعتوں نے بی جے پی کی تائید نہیں کی ہے ۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی تاریخ میں ایسا کوئی نظیر نہیں ہے ۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نے ممتا بنرجی کے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی مغربی بنگال کے لئے جو کچھ بھی کررہی ہیں ماضی میں بائیں بازو جماعتوں نے35سال میں کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے مفاہمت کے معاملے میں ممتا بنرجی سے مثبت رد عمل کی توقع ظاہرکی ۔ مایاوتی اور ممتا بنر جی کے ساتھ مفاہمت کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سیاسی حکمت عملی اور مفاہمت کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

BJP to get clear majority, lead strong government: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں