ممبئی کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی اور شیو سینا کا قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

ممبئی کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی اور شیو سینا کا قبضہ

ممبئی
ایجنسی
ممبئی شام مشرق سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار پونم مہاجن نے229357ووٹ سے جیت درج کی ہے ۔ پونم مہاجن کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، جب کہ ان کو چیلنج کرنے والی کانگریس کی امیدوار پریہ دت کو 101175ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ غور طلب ہے کہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ کی جنگ وراثت کی جنگ کہلا رہی تھی ۔ جسے پونم فتح کرچکی ہے ۔ ممبئی شاملی وسطی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار پریہ دت اپنے والد سنیل دت کی وراثت آگے بڑھانے کے لئے میدان میں تھی ، تووہیں بی جے پی نے پونم مہاجن اورایس پی نے فرحان اعظمی کوانتخابی میدان میں اتارا تھا ۔ پریہ دت کی وراثت کوبی جے پی امیدوارپونم مہاجن نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی ۔ اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے فرحان اعظمی بھی ووٹروں کو لبھانے میں ناکام رہے ۔ اعظمی کی نظر اس سیٹ پر چار لاکھ مسلمانوں اورڈھائی لاکھ اتر بھاریوں پر تھیں لیکن ووٹروں نے اعظمی کا ساتھ نہیں دیا۔ سنیل دت1984میں اسی سیٹ سے انتخابی میدان میں اترے تھے۔ اس وقت اس سیٹ پر بی جے پی کا کوئی امیدوار نہیں ہوا کرتا تھا اور دت کی جیت یقینی مانی جاتی تھی لیکن پونم مہاجن نے پریہ دت کو ہراکر پریا دت کی وراثت ختم کردی ہے ۔بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندرمودی نے جب باندرہ میں انتخابی ریلی کی تھی ، تب وہ ہمیشہ کی طرح کانگریس اور سونیا اورراہل گاندھی کو نشانے پر لے رہے تھے ،لیکن جس رہنما کے لئے وہ ممبئی میں ریلی کررہے تھے، اس لیڈر پر الگ ہی خمار چڑھاتھا۔ ریلی کے درمیان شمالی مشرق ممبئی سے بی جے پی امیدوار پونم مہاجن ،نریندر مودی سے اتنی امپریس ہوئی کہ درمیان ریلی میں انہوں نے مودی کے ساتھ اسٹیج پر ہی موبائل سے سیلفی لی اور اسے فوری طور پر ٹوئٹر پر اپ لوڈکردیا ۔ ممبئی شمال مغربی سیٹ س شیوسینا کے امیدوار گنجانن چندر کانت کو ٹیکر نے19583ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ کرٹیکر کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ، جب کہ ان کو چیلنج کرنے والے کانگریس کے بڑے امیدوار گرداس کامت125262ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ وہیں مہاراشٹرنونرمان سینا کے امیدوار اوربالی ووڈ اسٹارمہیش مانجریکر محض28853ووٹ ہی حاصل کرسکے ۔ وہیں اداکارہ راکھی ساونت صرف967ووٹ ہی حاصل کرسکیں۔ممبئی شمالی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار گوپال چینا شیٹی نے275197ووٹوں سے جیت درج کی ہے ۔ شیٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ، جب کہ ان کو چیلنج کرنے والی کانگریس کے بڑے امیدوار سنجے نروپم89470ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

BJP-Shiv Sena emerge supreme in Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں