حیدرآباد کی 7 اسمبلی نشستوں پر مجلس کا قبضہ برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

حیدرآباد کی 7 اسمبلی نشستوں پر مجلس کا قبضہ برقرار

حیدرآباد
اعتماد نیوز
شہر کے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے مجلسی امیدوار جناب اکبرالدین اویسی (قائد مقننہ) 53720ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوگئے انہوں نے اپنے قریبی حریف قائم خان(بی بی ٹی) کو شکست دے دی ۔ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ سے مجلس کے امیدوار ممتاز احمد خاں نے38ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ اسمبلی بہادر پورہ سے مجلسی امیدوار محمد معظم خاں نے95023ووٹوں کی ریکارڈ تعداد سے انتخاب جیتلیا ۔ حلقہ اسمبلی نامپلی سے مجلسی امیدوار جعفر حسین معراج 19700ووٹوں کی اکثریت سے منتخب قرار دئیے گئے۔انہوں نے اپنے قریبی حریف فیروز خاں(تلگو دیشم پارٹی)کو شکست دے دی ۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ سے مجلس کے امیدوار احمد بن عبداللہ بلعلہ نے24ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ حلقہ اسمبلی چار مینار سے مجلس کے امیدوار جناب احمد پاشاہ قادری36610ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوگئے ۔ حلقہ اسمبلی کاروان سے مجلس کے امید کوثر محی الدین18000ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے سینئر قائد بدم بالریڈی کو شکست دے سی ۔ اس طرح گزشتہ2009کے انتخابات میں مجلس جن7حلقوں سے کامیاب ہوئی تھی اس مرتبہ بھی مجلس ان حلقوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ۔ شہر کے حلقہ اسمبلی جوبلی بلز اور راجندر نگر سے مجلس کے امیدواروں کو تلگو دیشم امیدواروں کے ہاتھو ں شکست ہوئی ۔ ان دونوں حلقوں میں مجلس کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ نتائج کو جاننے کے لئے مجلس کے ہیڈ کوارٹر دارالسلام پر وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔ دن بھر سینکڑوں افراد انتخابی نتائج معلوم کرنے اور منتخب امیدواروں کو مبارکباد دینے دارالسلام میں اکٹھا ہوئے ۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ‘ کاروان کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی راؤنڈ میں بی جے پی امیدوار آگے رہے لیکن گنتی کے مرحلے جیسے آگے بڑھتے رہے مجلس کے امیدواروں نے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔ جناب اکبر الدین اویسی نے گزشتہ کے مقابلہ میں زبردست اکثریت کا ریکارڈ قائم کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں