گجرات کی پہلی خاتون چیف منسٹر کی حیثیت سے آنندی بین پٹیل کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-23

گجرات کی پہلی خاتون چیف منسٹر کی حیثیت سے آنندی بین پٹیل کی حلف برداری

Anandiben-Patel-Gujarat-first-woman-CM
نریندر مودی کی قریبی ساتھی آنندی بین پٹیل نے آج گجرات کی پہلی خاتون چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لے لیا ۔ وہ ایک 21رکنی وزارت کی قائد ہیں ۔ اس وزارت میں چار نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔73سالہ آنندی بین ، مودی کابینہ میں وزیر یونیو ، شہری ترقی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھیں ۔ ریاستی گورنر کملا بنیوال نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس تقریب حلف برداری میں آنندی بین پٹیل کے علاوہ چھ کابینی وزراء اور چھ منسٹرس آف اسٹیٹ نے بھی حلف لیا۔ سینئر بی جے پی قائدین کی ایک بڑی تعداد بشمول نامزد وزیر اعظم نریندر مودی، صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ ، پارٹی سرپرست ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی ، سشما سوراج ، وینکیا نائیڈو،نتن گڈ کری اور سبرامنیم سوامی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل(این ڈی اے کی حلیف شرومنی اکالی دل کے لیڈر) اور بی جے پی چیف منسٹرس شیوراج سنگھ چوہان(مدھیہ پردیش )وسندھرا جے سندھیا(راجستھان) اور رمن سنگھ(چھتیس گڑھ) بھی موجود تھے ۔ پٹیل کو جو ایک ٹیچر سے سیاست داں بنی ہیں اور گجرات میں سب سے طویل مدت تک بحیثیت بی جے پی وزیر کار کردرہی ہیں‘کل ہی گجرات بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل مودی نے چیف منسٹر گجرات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جن چھ کابینی وزراء نے آج حلف لیا ہے ان کے نام نتن پٹیل رمن وورا، بھوپیندر سنگھ چڈاسمہ، سورابھ پٹیل گنپت وساوا اور بابو بوکھاریہ ہیں۔ چار نئے وزراء شنکر چودھری ، تاراچند چڈھا ، بچو بھائی کھبد اور کانتی گمٹ شامل ہیں ۔ مودی حکومت کے تین منسٹرس آف اسٹیٹ، بشمول پرشوتم سولنکی، پربت پٹیل اور وامن اہیر کو موجودہ مجلس وزراء میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پرشوتم سولنکی کو رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے ۔ وزراء کے قلمدانوں کا اعلان امکان ہے کہ جلد ہی کیا جائے گا۔

Anandiben Patel sworn in as Gujarat's first woman Chief Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں