امریکہ میں ابو حمزہ پر عائد الزامات ثابت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

امریکہ میں ابو حمزہ پر عائد الزامات ثابت

نیویارک
پی ٹی آئی
امریکہ کی ایک عدالت نے شعلہ بیان مقرر و برطانوی عالم56سالہ مصطفیٰ کمال کو افغانستان میں پر تشدد ہاد اور امریکہ میں دہشت گرد تربیتی کیمپ قائم کرنے کا خاطی قراردیا ۔ مصطفیٰ کمال ،ابو حمزہ کی عرفیت سے مشہور ہیں ۔ ابو حمزہ پر اور الزامات عائد تھے ۔ امریکی ضلع جج کیتھرین فارسٹ ستمبر میں ان کی سزامقرر کریں گی ۔ انہیں زیادہ سے زیادہ سزائے عمر قید ہوسکتی ہے ۔ ضلع جج کیتھرین فارسٹ نے منتہن فیڈرل کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کررہی بنچ کی صدارت کی تھی ۔ ابو حمزہ برطانوی شہری ہیں اور انہیں اکتوبر2012میں امریکہ کے حوالے کردیاتھا ۔ انہیں1998میں یمن میں ایک اغوا معاملہ میں شریک ہونے کا بھی خاطی قرار دیا گیا ۔ اس واقعہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ علاوہ ازیں1999میں اوریگن میں ایک دہشت گرد تربیتی کیمپ قائم کرنے کی سازش رچنے اور افغانستان میں2001،2000کے دوران افغانستان میں پر تشددد جہاد کی تائید کرنے کا خاطی قرار دیاگیا ۔مقدمہ کی سماعت چار ہفتوں تک جاری رہی اور دو دنوں تک جرح کا عمل جاری رہا ، جس کے بعد بنچ نے متفقہ طور پر ان کے خلاف تمام الزامات کا خاطی قرار دیا ۔ امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نے قولا و فعلا پرتشددانتہا پسند ی کی تائید کی ہے۔ انہیں خاطی قرار دیاجانامنصفانہ عمل ہے ۔

British preacher Abu Hamza found guilty on US terror charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں