امریکہ میں اسلام مخالف متنازعہ مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

امریکہ میں اسلام مخالف متنازعہ مہم

Anti-Muslim-bus-ads-in-US-capital
ہارٹز نیوز
’’آزادی کے تحفظ کا امریکی اقدام‘‘ نامی انجمن کی بانی و منتظم اور امریکی مصنفہ51سالہ پامیلا گیلر اور سستی شہرت کی طلبگاراس جیسی چند دوسری امریکی ہستیوں کی جانب سے ان دنوں امریکہ میں جاری ایک متنازعہ ہم کے دوران’’امریک، اسلامی ملکوں کی امداد بند کردے کیونکہ دین حنیف‘اسلامُیہودیوں سے نفرت پر اکساتا ہے۔‘‘ جیسے مطالبہ عام کیاجارہا ہے جس کے تحت دارالحکومت واشنگٹن میں چلنے والی مسافر بسوں پر73سالہ قبل ہٹلر اور مفتی دیار القدس الحاج امین الحسینی کی قد آور تصاویر چسپاں ہیں ۔ پامیلا گیلر نے تین برس قبل’’امریکہ کی اسلامائزیشن بند کرو‘‘ کے عنوان سے کتاب بھی لکھی ہے۔ پامیلا نے اپنی مہم کے بارے میں کونسل آف امریکن مسلم ریلیشنز(CAIR) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر نہاد عوض سے گفتگو بھی کی۔ پامیلا گیلر کی زیرنگرانی چلنے والی متنازعہ اسلام مخالف مہم میں شہر کے اندر چلنے والے بسوں پر نازی رہنما ہٹلر کی قد آور تصویرلگائی گئی ہیں جس میں وہ مفتی القدس الحاج امین الحسینی کے ہمراہ بیٹھے دیکھے جاسکتے ہیں۔یاد رہے کہ مفتی دیارالقدس الحاج امین الحسینی اور نازی رہنما ہٹلر کے درمیان ملاقات28نومبر1941کو برلن میں ہوئی ۔ مفتی دیار القدسنیملاقات میں نازی رہنما ہٹلر کو ان خطرات سے آگاہ کیا کہجو برطانوی فرمان کی ایماء پر یہودیوں کی فلسطین ہجرت سے پیدا ہوسکتے ہیں اور اس ساری صورتحال میں ہٹلر کی خاموشی پر بھی اعتراض کیا تھا ۔ مفتی فلسطین نے ہٹلر سے مطالبہ کیاتھا کہ اہم ممالک فلسطینیوں کی خواہشات کا احترام کریں اور انہیں آزادی دلانے کا اپنا وعدہ پورا کریں ۔ آزادی کے تحفظ کا امریکی اقدام کے پرچم تلے چلائی جانے والی اسلام مخالف مہم میں ہٹلر اور مفتی فلسطین کی ملاقات پر مبنی تصویر کے ساتھ جلی حروف میں یہ تحریر درج ہے :’’دو تہائی امریکی امداد اسلامی ملک کھاجاتے ہیں‘‘، اس کے نیچے’’نسلی امتیاز بند کرو‘‘ اور ’’اسلامی ملکوں کی امدا د بند کرو‘ جیسے نفرت انگیز نعرے درج ہیں۔ یاد رہے امریکی مصنفہ پامیلا ایسے مطالبات اپنی تحریروں میں دہراتی رہتی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہٹلر کی تصویرکا سہارا لے کر امریکیوں کے ذہنوں میں ان نعروں کی ’حقیقت‘راسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کونسل آن امریکن مسلم ریلشنز کے مدیر منتظم ڈاکٹر نہاد عوض نے بتایا کہ ان کی تنظیم امریکی مسلمانوں کے خلاف منافرت آمیز اس مہم کا جواب دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں جھوٹی باتوں کو بنیاد بنایا گیا ہے قرآنی آیات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے ۔ ہماری مہم پامیلا کی بودی کوشش سے ہٹ کو ہوگی ، جس کے دوران ہم قرآن کے مزید نسخے تقسیم کریں گے ۔ ان کے مطابق CAIRماضی میں کلام مجید کے80ہزار نسخے تقسیم کرچکی ہے تاکہ امریکی اس کے مطالعے سے خود جان لیں کہ اسلام یہودیوں سے نفرت پر نہیں اکساتا۔

'Anti-Muslim' bus ads in US capital spark controversy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں