جدہ میں روزنامہ اردو نیوز کی 20 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

جدہ میں روزنامہ اردو نیوز کی 20 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد

urdu-news-ksa
اردو نیوز کی 20 ویں سالگرہ کے موقعہ پر پاکستان بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام جدہ میں ایک تاریخ ساز تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں 200 کے لگ بھگ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی ، پاکستانی اور دیگر ممالک کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد لاثانی سپنزر بینکویٹ ہال میں کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل جناب آفتاب کھوکھر تھے اور اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف جناب طارق مشخص مہمان تکریم خاص تھے۔
تقریب کے آغاز پر چئیرمین پاکستان بزنس کمیونٹی مسعود پوری نے حاضرین کو بزنس کمیونٹی سے متعارف کرایا اور روزنامہ اردو نیوز کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے روزمرہ کے اوقات اردو نیوز کے بغیر ادھورے ہیں ۔
اردو اکیڈمی انٹرنیشنل کے چئیرمین جناب روحیل خان نے اردو نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے اور دنیا میں 600 ملین کے قریب لوگ اردو بولتے ہیں ، اسلامی تعلیمات اور مواد کے حوالے سے بھی اردو ،عربی کے بعد دوسری سب سے بڑی زبان ہے ، اس لحاظ سے اردو کی خدمت دراصل اسلام کی خدمت ہے ۔ بے شک اردو نیوز کا شمار سعودی عرب کے دس بڑے اخبارات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 3 سال قبل بند کیے جانے والے ہفتہ وار اردو میگزین کے دوبارہ اجرا پر بھی زور دیا ۔
بعد ازاں انہوں نے اردو نیوز کے ایڈیٹر انچیف جناب طارق مشخص کو فروغ اردو کے لیے انکی خدمات کے اعتراف میں مومینٹو پیش کیا۔ میمن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے اردو نیوز کی خدمات کوسراہا اور اردو نیوز کے آن لائن ورژن کے اجرا کی ان کی تجویز کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔ ایڈیٹر انچیف اردو نیوز نے حاضرین جلسہ سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اردو نیوز ترقی کے مدارج طے کرتا رہے گا۔

Saudi Arabia's Urdu News 20th year celebration ceremoncy by PBC
Masood Puri, Chairman and Abubakar Memon, President, Pakistan Business Community (PBC) giving memento to Tariq Mishkhas, Editor In Chief, Urdu News, with Pakistan Consul General Aftab Khokher

1 تبصرہ:

  1. i like taemeernews.com. . . i am a columnist from karachi pakistan. . . i am intersted to email you my columns if alloewd. . . if possiple please inform me on my cell or on my email . . . my contact no is 03213897328 regards

    جواب دیںحذف کریں