پاکستان کے 68 وکلا اہانت اسلام قانون میں ماخوذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

پاکستان کے 68 وکلا اہانت اسلام قانون میں ماخوذ

پاکستان میں68وکلاء کے خلاف اہانت اسلام کے الزامات لگائے گئے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پولیس عہدیدار کے خلاف نعرے لگائے جن کا نام دوسر خلیفہ عمر فاروقؓ کے مماثل ہے۔ کوتوالی پولیس نے اہانت اسلام قانون کے تحت68وکلاء کے خلاف مقدمات درج کیے۔ وکلاء نے اپنے ایک ساتھی کو حراست میں لئے جانے کے خلاف پولیس عہدیدار کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ ان پولیس عہدیدار کا نام عمر دراز ہے ۔ ایک شخص نے شکایت درج کروائی کہ وکلاء نے عمر کا نام لے کر نعرے لگائے ۔ اس سے اس کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ۔ یہ ایف آئی آر ایک عجیب و غریب شکایت ہے جس میں پولیس زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے68وکلاء کو اہانت اسلام قانون کے تحت ماخوذ کیا گیا۔ پاکستان اہانت اسلام قانون ایک حساس اور نازک قانون ہے۔ حضوراکرم ﷺ کی اہانت کرنے والے کو سزائے موت دینے کا قانون ہے۔

68 lawyers face blasphemy charge in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں