مجھے ہلاک کرنے کی کوشش - ممتا بنرجی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

مجھے ہلاک کرنے کی کوشش - ممتا بنرجی کا الزام

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے مالدہ میں ان کے کے ہوٹل کےکمرے میں شارٹ سرکٹ کے امکانات کو عملا" مسترد کرتے ہوئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی آج الزام لگایاکہ انہیں ہلاک کرنے کی سازش تھی اور نہیں کہا کہ ان کی موت کی صورت میں وہ " دوبارہ عوام کے درمیان " جنم لیں گی ممتا جی نے کہا کہ یہ لوگ بنگال کا بھلا نہیں چاہتے انہیں ہلاک کرنے کے بعد اس کی وجہ شارٹ سرکٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک اتفاقی موت بتلادی جائے گی۔ وہ آگ لگنے کے بعد بیمار پڑنے کے بعد مہم چلانے واپس آگئیں اور ضلع بیر بہوم میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ ممتا بنرجی نے سازشی قوتوں کی نشاندہی کئے بغیر بتایاکہ جتنا ذیادہ آپ میری کردار کشی اور مجھے ہلاک کرنے کی کوشش کریں گیں میں دوبارہ عوام کے درمیان پید ا ہوں گی۔ آپ مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے ۔ قبل ازیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مالدہ سے روانہ ہونے سے پہلے ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ گذشتہ رات دھویں سے متاثر ہونے کے باعث انہوں نے یہ محسوس کیا تھا کہ انکا دم گھٹ رہا ہے ، انہیں آکسیجن اور سالین دی گئی ، لیکن اب چناؤ کا وقت ہے ، میں مہم جاری رکھنے پر مجبور ہوں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ؟ ؟ ؟ ممتا بنرجی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ایسا کہا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں سنی ۔

Bengal CM Mamata Banerjee alleges conspiracy to kill her

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں