رائے دہی کے رجحان سے ذمہ داریوں میں اضافہ کا اشارہ - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-12

رائے دہی کے رجحان سے ذمہ داریوں میں اضافہ کا اشارہ - مودی

بالاسور۔
(پی ٹی آئی)
نریندرمودی نے آج لوک سبھا انتخابات میں شرح رائے دہی میں اضافہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے رجحانات کہتے ہیں کہ ان کی ذمہ دارایاں بڑھ رہی ہیں۔ اڈیشہ میں اگرچیکہ کانگریس موجود ہے لیکن بی جے پی ریاست کے علاقوں میں نوین پٹنائک زیر قیادت پارٹی کو اصل چیلنج کے طورپر دیکھ رہی ہے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نے یہاں ایک ریالی میں کہاکہ ریاست کے ووٹرس نے کل رائے دہی کے مراکز پر پارٹی کے تئیں جس محبت کا اظہار کیا ہے اس سے ان کے تئیں ان کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ انتخابات میں یہ رجحان دکھائی دے رہا ہے اور کل اڈیشہ کے رائے رائے دہی مراکز پر آپ کی محبت بھی دکھائی دی ہے۔ اس چیزنے میری ذمہ داریاں بڑھادی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے مجھے سے جو محبت کی ہے میں اسے منافع کے ساتھ واپس کروں گا۔ اگرچیکہ میں لارڈ سومناتھ کی دھرتی پر پیدا ہوا ہوں لیکن میں لارڈ جگناتھ کی دھرتی کے عوام سے کچھ کم محبت نہیں رکھتا۔ ریاست کے 10لوک سبھا حلقوں میں کل رائے دہی ہوچکی ہے اور مابقی 11 حلقوں کیلئے 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنائک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اڑیہ زبان بولنے، پڑھنے، کھنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں۔ مودی نے حیرت ظاہر کی کہ عوام نے کس طرح انہیں 15 سال برداشت کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ" جو شخص آپ کی زبان نہیں سمجھتا، آٖ کی مصیبتوں اور تکلیف کو محسوس نہیں کرسکتا آپ کو اچھی حکومت نہیں دے سکتا"۔ انہوں نے سوال کیا کہچیف منسٹرنے آ سے ملاقات کی؟ کیا آپ کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے؟ آپ نے ایک شخص کو 15سال برداشت کرلیا جو آٖ کی زبان نہیں جانتا۔ آپ نے میڈم سونیا کو مرکزمیں 10 سال دئیے اور اس حکومت کو 15 سال دے دئیے۔ مجھے صرف 60 مہینے دیجئے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نے کہا کہ وہ اڈیشہ کو تبدیل کردیں گے جس طرح سے انہوں نے گجرات کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس غریبوں کو الیکشن کے ہتھیار کے طورپر استعمال کرتی ہے اور انتخابات کے دوران ان کا نام جپتی رہتی ہے۔ لیکن بی جے پی ان کی خدمت انجام دیتی ہے۔ مودی نے کہاجب الیکشن سر پر ہوتے ہیں تو کانگریس غریب غریب غریب کا نعرہ لگاتی ہے۔ غربت ان کیلئے حکومت کرنے کا ایک نعرہ ہے اور انہوں نے غربت پر تفریحی مواد تیار کیا ہے۔ بالواسطہ طورپر راہول گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ لوگ غریبوں کے گھروں کو اس طرح جاتے ہیں جیسے آپ یاترا پر کیدارناتھ اور بدری ناتھ کو جاتے ہیں۔ یہ لوگ میڈیا کو ساتھ لے جاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ اچھی تصاویر شائع ہوجائیں۔ مودی نے کہاکہ ایک سیاستداں کی حیثیت سے میں عوام کے موڈ کو سمجھ سکتا ہوں۔ ملک بھر کے عوام حکومت میں تبدیلی چاہتے ہیں اور دہلی میں برسراقتدارلوگوں کو ایک سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا "میں شدید گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

Poll trends suggest responsibilities have increased - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں