(پی ٹی آئی)
کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل آج نریندر مودی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگئے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر کی جانب سے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں حقائق ماضی کے انتخابات میں حلفنامہ داخل کرنے کے وقت چھپانے پر بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے خلاف کارروای کرنے کی اپیل کی۔ سبل نے کہا "میں نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے اور ماضی کے انتخابی حلفناموں میں شادی کے بارے میں حقائق چھپانے پر نریندر مودی کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی خواہش کی ہپے۔ سبل نے انتخابی پیانل سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ 2002 اور 2012 کے درمیان مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے موقع پر چہ نامزدگی داخل کیا تب اپنی ازدواجی زندگی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے اس حقیقت سے ملک کو واقف نہیں کروایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیوی ہے۔ اب جبکہ وہ وڈوڈرا لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں تب انہوں نے حلفنامہ میں بتایاکہ وہ شادی شدہ ہیں۔ کپل سبل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس درخواست پر غور کرے گا۔ قبل ازیں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی مودی کی شادی شدہ زندگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ پارٹی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا دعویٰ رکھتی ہے جبکہ اس کے وزارت عظمی کے امیدوار کو انتخابی حلفنامہ میں اپنی بیوی کا نام بناتے کئی برس گزر گئے۔ راہول نے کہا نہیں معلوم کتنے انتخابات گذر گئے لیکن مودی نے یہ نہیں بتایاکہ وہ شادی شدہ ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے انکشاف کیا ہے۔ وہ خواتین کے وقار کی بات کرتے ہیں لیکن خود ان کی بیوی کا نام حلفنامہ سے غائب رہا۔
Kapil Sibal moves EC on Narendra Modi "hiding" his marital status
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں