(پی ٹی آئی)
اپنی شادی کے مسئلہ پر جھوٹ بولنے کا نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخاب لڑنے کیلئے جھوٹا حلفنامہ داخل کرنے پر ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کرے۔ اس طرح کا دروغ گوشخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ اگرکوئی عام شخص حلفنامہ میں غلط اطلاع دیتا ہے تو اس پر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔ میں الیکشن کمیشن اور حکومت گجرات سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جھوٹا حلفنامہ داخل کرنے کیلئے مودی کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ ان کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ سنگھ نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ انہیں حیرت ہے کہ انہیں حیرت ہے کہ مودی اپنی شادی کو چھپارہے ہیں اور 2007ء اور 2012 کے اسمبلی انتخابات میں انتخابی حلفناموں میں شادی کے موقف کے خانہ کو خالی چھوڑ دیا۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں انہیں طلاق لے لینی چاہئے۔ اگر وہ شادی شدہ ہیں تو جھوٹ کیوں بول رہے ہیں۔ غریب جشودا بین گذشتہ 35 برسوں سے علیحدہ رہی ہیں۔ ایک ایسا شخص جو اپنے گھر میں خاتون کا احترام نہیں کرسکتا قوم کا احترام کیسے کرے گا۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ کو انتباہ دیتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ مودی نے ہر لیڈر کو جس نے ان کی سرپرستی کی حاشیہ میں کردیا ہے اور اب ان کی باری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کو تاریخ اور جغرافیہ کی کوئی معلوم نہیں ہے اور وہ مودی کے تقریباً 30 جھوٹ بیان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض طاقتیں ہندو اور مسلمانوں کیلئے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس رجحان کا آغاز1990 کے اوائل میں اڈوانی کی رتھ یاترا سے ہوا تھا۔ سماج وادی پارٹی حکومت کو ریاست میں مظفر نگر فسادات کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ چیف منسٹر اور ریاستی حکومت کی جانب سے اگر احتیاطی اقدامات کئے جاتے توفسادات نہیں ہوتے۔ عصمت ریزی مسئلہ پر ملائم سنگھ کے بیان پر انہوں نے کہاکہ وہ کب کیا کہہ جائیں بھروسہ نہیں۔
Modi a liar, should be booked for 'false' affidavit: Digvijay
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں