(یو این آئی)
بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی راجستھان میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈودا کی جانب سے مبینہ لینڈ اسکامس کے سلسلہ میں آئندہ دنوں میں تحقیقات اور کاروائی کا اشارہ دیا ہے۔ بار میر کے قریب بالوترا میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ان کے طنز آمیزانداز میں مبینہ طورپر رابرٹ وڈرا کے اسکامس میں ملوث ہونے کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجستھان میں شمسی توانائی کی پیداوار کیلئے کافی اچھے امکانات ہیں لیکن اس وقت کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے اس کے بجائے ،داماد پاور، حاصل کیا تھا۔ شمسی توانائی کے تناظر میں کسانوں سے ان کی گراں قدر زمین چرالی گئی لیکن شمسی توانائی کاز کو پس پشت ڈال دیا اور یہ اراضی رابرٹ وڈرا کو دے دی گئی۔ مودی نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں پورے کیس اور سچائی کا انکشاف ہوگا۔ انہوں نے مرکز میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کا بھ اشارہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوان کانگریس قائدین اور دیگر جو اسکامس میں ملوث ہیں ان کی غلطیوں کیلئے ان کو مشکل وقت کا سامنا ہوگا۔ وہ مرکز میں اپنی حکومت برقرار رکھنے اور مجھے برسر اقتدار آنے سے روکنے تمام طریقے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ 10 برسوں میں مجھے پھنسانے کیلئے سی بی آئی اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو بیجا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب نریندر مودی نے آج بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بنگلہ دیش کے تارکین وطن کو غیر ضروری سہولت فرہام کررہی ہے۔ جب کہ پاکستان کے بے گھر و بے سہارا افراد کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے۔ مودی نیپاکستانی پناہ گزینوں کو بھی شہریت کے حقوق دینے پر زور دیا۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی بنگلہ دیش سے آتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور اس کیلئے تمام اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے لیکن پاکستان سے یہاں آنے والے رفیوجیز کے ساتھ یہی سلوک نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے پاکستانی پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف اس لئے یہاں آتے ہیں کیونکہ انہیں ہندوستان سے پیار ہے۔ وہ کسی ناپاک مقصد سے پاکستان نہیں آئے ہیں۔ وہ بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگاتے ہوئے یہاں آتے ہیں لیکن انہیں شہریت کے فوائد نہیں دئیے جاتے۔ آخرانہیں کیوں محروم رکھا جاتا ہے۔ ہمیں ووٹ بینک کی اس سیاست کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی رفیوجیز کو اپنی تائید کا تیقن دیتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ بھی ہندوستانی شہریوں کے مانند ہیں۔ ہم انصاف کریں گے اور آپ کو تمام حقوق فراہم کریں گے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نے ووٹ بینک کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہہ سے ملک کمزور ہوا ہے۔
Modi hints at action against Robert Vadra
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں