پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 17-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 17-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-17

اعتماد نیوز
تلگو دیشم سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قائدین اور کارکنوں نے آج ایک کنونشن منعقد کرتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے اور مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ تلگو دیشم اقلیتی سیل کے صدر شہباز احمد خان کی صدارت میں شاہ فنکشن ہال لکڑی کا پل میں یہ کنونشن منعقد ہوا جس میں شہرکے علاوہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم کے کئی قائدین شریک تھے ۔کنونشن میں بی جے پی سے تلگو دیشم کے اتحاد کو ملک اور سیکولرازم کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ انتحابات میں اس اتحاد کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ مباحث کے بعد اپنے خطاب میں شہباز احمد خان نے کہا کہ وہ گذشتہ 2 دہوں سے زائد عرصہ سے تلگو دیشم سے وابسطہ رہے ۔ چندر بابو نائیڈو نے 2004 میں یہ کہا تھا کہ بی جے پی کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی اتحاد نہیں کریں گے۔ اور 1998 ء سے 2004 تک بی جے پی کے ساتھ رفاقت کو انہوں نے فاش غلطی قرار دیا تھا۔ گجرات کے مسلم کش فسادات پر نریندر مودی کی مذمت بھی کی تھی لیکن آج اقتدار کی خاطر وہ سیکولر تلگو دیشم سے وابستہ رہنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ تلگو دیشم کے سینکڑوں کارکنوں نے استعفی دے دیا ہے اور وہ تما م مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہو رہے ہیں۔

پریس نوٹ
آج ساری دنیا میں محنتی اور اپنے اپنے میدان میں قابلیت رکھنے والوں کی مانگ ہے ۔ صرف عرب ممالک ہی نہیں یورپ و امریکہ کے ساتھ آسٹریلیا میں بھی ماہرین کے لئے اچھے مواقع دستیاب ہیں۔ اچھے روزگار کے لئے اچھی پلاننگ بھی ضروری ہے ۔ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں بھی قابل افراد کے لئے روزگار کے کافی مواقع دستیاب ہیں مگر اسکے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو ثابت کریں ۔ مسلم اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے منعقد کردہ سیمنار کو مخاطب کرتے ہوئے جناب سید محسن بغدادی ڈائرکٹر مارکیٹنگ قطر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے لیکچر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے نوجوانوں میں قابلیت کی کمی نہیں ہے، مگر افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ان کے پاس اچھی مارکیٹنگ نہیں ہوتی جسکی وجہ سے ان نوجوانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سید محسن بغدادی نے کہا کہ آج عرب ممالک میں کافی مواقع ہیں خاص کر قطرمیں فٹبال کا ولڈ کپ ہونے والاہے اسکی تیاری میں اور اسکو کامیابی سے منعقد کرنے کے لئے ہر میدان میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرس چاہیئے اس کے علاوہ سات آٹھ سال کے بعد دوبئی میں کافی نئے پروجکٹس شروع ہوچکے ہیں ، یہاں بھی سینکڑوں انجینئرس ، ایم بی اے اور کاریگروں کی ضرورت ہے ۔ سید محسن نے بتایا کہ کسی بھی ملک میں ذریعہ معاش کے لئے جانے سے قبل اچھی پلاننگ کریں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیں ، ویزہ کی اچھی طرح سے تحقیقات کرلیں ، کمپنی کے بارے میں تسلی بخش معلومات حاصل کرلیں اور اس کے بعد فیصلہ کر لیں۔
اس سیمنار کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر نے کی


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں