مجلس کے امیدواروں کو مسلم یونائٹیڈ فورم کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

مجلس کے امیدواروں کو مسلم یونائٹیڈ فورم کی تائید

یونائٹیڈ مسلم فورم کی جانب سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ فورم کی جانب سے مسلمانوں کے اہم مسائل پر مشتمل 12 نکاتی مطالبات ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کانگریس ، وائی ایس آر کانگریس ، ٹی آر ایس اور عام آدمی پارٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔ ان میں سے جو جماعتیں ان مطالبات پر عمل آوری کا وعدہ کریں گی ، فورم کی جانب سے ان کی تائید کی جائے گی۔ صدر فورم جناب عبدالرحیم قریشی نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور تلگو دیشم کو یہ مطالبات اس لیے نہیں دئے گئے ہیں کیونکہ دونوں حلیف جماعتیں ہیں اور بی جے پی کی آئیڈیالوجی نہ صرف مخالف مسلمان بلکہ مخالف قوم ہے۔ فورم کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فرقہ پرست بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو ووٹ نہ دیں۔
مطالبات میں اردو زبان کی سرکاری حیثیت ، سچر کمیٹی اور رنگاناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹس پر عمل آوری ، تعلیم و روزگار میں مسلمانوں کو 10 فیصد تک تحفظات ، وقف جائیدادوں کے ریکارڈ کو ریونیو ریکارڈ سے ہم آہنگ کرنا ، بےقصور مسلم نوجوانوں کی جیلوں سے رہائی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔

Muslim United Forum supports MIM's candidates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں