hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-apr-11 |
(منصف نیوز بیورو)
ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (ایم جے سی ای ٹی) بنجارہ ہلز کی جانب سے ایک روزہ منی پراجکٹ کانٹسٹ ENVISAGE،2014ء کا انعقاد کیاگیا۔ اس کانٹسٹ میں عثمانیہ یونیورسٹی کے ملحقہ کالجس کے طلبہ 50پراجکٹس بشمول ہارڈ ویر اور سافٹ ویر کے ڈسپلے پیش کئے۔ اڈوائزر کم ڈائرکٹر ایم جے سی ای ٹی ڈاکٹر بشیر احمد ایچ او ڈی آئی ڈپارٹمنٹ محترمہ منیزہ حجاب اسوسی ایٹ ہیڈ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اوما این دلہارے نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلا انعام ونڈوس فون 8ایپ ڈیولپمنٹ کیلئے کالج کی طالبات شائسہ انجم، زینت خاتون، تبسم سلطانہ کو دیا گیا۔ دوسرا انعام ایم جے ی ای ٹی نیو گیٹر کیلئے سید شعیب، محمد اظہر، سید عبدالنعیم کو دیا گیا۔ تیسرا انعام 8 کنڈیڈیٹ کوئیز بزر کیلئے این پریتی اوشا، عائشہ فردوس، حنا بیگم کو دیا گیا۔ اس موقع پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے فیکلٹی سیدہ فوزیہ سیعدالنساء، محمد ریاض الدین، شیخ رسول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں