ممتا بنرجی پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے مودی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

ممتا بنرجی پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے مودی کا الزام

سیلگری۔
(پی ٹی آئی)
چیف منسٹر مغربی بنگال کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے آج ان پر ووٹ بین کی سیاست کھیلنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ ترنمول کانگریس کی حکومت کے دوران ریاست میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آئی۔ مودی نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا"جب بنگال میں حکومت تبدیل ہوئی تو میں نے سوچا کہ یہاں ترقی ہوگی لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ وہ صرف ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہورہے ہیں۔ مودی نے بنرجی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب تک وہ مودی پر تنقید نہیں کرتی ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ بنرجی تقریباً ہر عوامی ریالی میں مودی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہیں فرقہ پرست قرار دے کر گجرات فسادات کیلئے بھی مورد الزام ٹہرا رہی ہیں۔ جبکہ مودی نے فروری میں کولکتہ میں اپنی پچھلی تقریر میں بنرجی کے تئیں نرم رویہ کا اظہار کیا تھا اور عوام سے یہاں تک اپیل کی تھی کہ بنگال میں دیدی اور دہلی میں بی جے پی کو لائیں۔ لیکن مودی نے اب اپنا لب و لہجہ تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ذمہ داری سنبھالے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کوئی تبدیلی دیکھی ہے؟ عوام سے دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ اگر دہلی میں آپ کی ایک مضبوط اور ترقی پسند حکومت ہوگی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ مودی نے کہا"مکھیا منتری جی آپ جتنا کیچڑ اچھالیں گی اتنا زیادہ کنول کھلے گا"۔ مودی نے کئی کروڑ روپئے شاردا چٹ فنڈ اسکامس کے مسئلہ پر ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ انہیں لازما سزا دی جانی چاہئے۔ مودی نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ اس مرتبہ کانگریس کو بنگال میں اپنا کھاتہ کھولنے نہ دیں اور بی جے پی کو ریاست میں حقیقی تبدیلی لانے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے مرکز میں کانگریس کو 60سال دئیے ہیں ص ہمیں 60مہینے دیجئے اور ہم بنگال کیلئے حقیقی ترقی فراہم کریں گے۔

Modi says Mamata playing vote-bank politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں