لوک سبھا انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-12

لوک سبھا انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں چار ریاستوں کے 7حلقوں پر کل رائے دہی ہوگی۔ تقریباً 50لاکھ رائے دہندے 74امیدواروں کی قسمت پر مہر لگائیں گے۔ تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کل مکمل ہوئی جس میں ریکارڈ ووٹنگ ہوئی۔ کل کے مرحلہ میں جن ریاستوں میں رائے دہی ہوگی وہ گوا، آسام، تریپورہ اور اسکم ہیں۔ گوا کے 2حلقوں میں، تریپورہ کے ایک، سکم کے ایک حلقہ میں کل رائے دہی ہوگی جبکہ سکم اسمبلی کے 32حلقوں پر بھی ساتھ وہی ووٹنگ مقرر ہے۔ آسام میں 3مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات رکھے گئے ہیں جس کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا۔ یہ مرحلہ خود محتار ضلع (ایس ٹی) میں بند کے درمیان منعقد ہوگا۔ کل جن 3حلقوں میں رائے دہی ہوگی اُن میں خود مختار ضلع (ایس ٹی) شامل ہے۔ کربی قبیلہ نے علیحدہ خود مختار قبائلی ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے 8 اپریل سے یہاں غیر معینہ مدت کا بند شروع کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں