تانڈور میں صدر ٹی آر ایس چندرشیکھر راؤ کا انتخابی جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

تانڈور میں صدر ٹی آر ایس چندرشیکھر راؤ کا انتخابی جلسہ

kcr-in-tandur-election-campaign
نریندر مودی تلنگانہ کے دشمن، تلنگانہ ایک سیکولر ریاست ہوگی ، بی جے پی سے کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی ،وقف بورڈ کو قانونی درجہ
تلنگانہ میں مقبوضہ وقف جائدادیں واپس حاصل کی جائیں گی ،مسلمانوں کو 12؍فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے

ٹی آرایس سربراہ کے۔چندرشیکھر راؤ (کے سی آر )نے بی جے پی کے وزیراعظم امیدوار نریندر مودی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ نریندر مودی ریاست تلنگانہ کے دشمن ہیں کے سی آر تانڈور کے گورنمنٹ جونےئر کالج گراؤنڈ پر ٹی آرایس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے کے سی آر نے نریندر مودی کے اس بیان کوکہ ریاست کی تقسیم بالکل ایسی ہے جیسے ماں مرگئی اور بچہ بچ گیا کومضحکہ خیز بتاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کے دکھوں کا نریندر مودی کو کوئی اندازہ نہیں ہے کے سی آر نے آندھرا کو خصوصی موقف دئے جانے کے بی جے پی کے اعلان کو بدنیتی پر مبنی اعلان قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ یہ تلنگانہ کو دھوکہ دینے کی سازش تو نہیں ہے! کے سی آرنے اس انتخابی جلسہ عام سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ تلنگانہ ریاست ایک سیکولر ریاست ہوگی جس میں تمام مذاہب اور طبقات کو ان کے مکمل حقوق حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ تلگودیشم نے بی جے پی سے مفاہمت کرکے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے انہوں نے فلمسٹار پون کلیان کو اپنے روایتی انداز میں انتباہ دیا کہ وہ اپنی حیثیت میں رہ کر بات کریں وہ سیاست میں ابھی بچے ہیں ۔ کے سی آر نے پرزور انداز میں اعلان کیا کہ بی جے پی سے کبھی بھی کوئی مفاہمت یا حمایت نہیں کی جائے گی ٹی آرایس سربراہ کے۔چندرشیکھر راؤ نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ کے حصول کے بعد وہ سیاست سے دور رہنا چاہتے تھے تاہم عوامی خواہشات اور عوام کے ان اندیشوں کے بعد کہ تلنگانہ کا اقتدار غلط لوگوں کے ہاتھوں میں چلا جائے گا وہ سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ عوامی خواہشات کا مکمل احترام کرتے ہوئے انہیں ایک بہتر نظم و نسق والی حکومت فراہم کریں گے کے سی آر نے دعویٰ کیا کہ ان انتخابات میں ٹی آر ایس 90؍سے زائد اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی ۔کے سی آر نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ریاست تلنگانہ میں دستور میں ترمیم کے ذریعہ مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں12؍فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے اور ان تحفظات پر حکومت سازی کے بعداندرون 4؍ماہ عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ وقف بورڈ کومکمل قانونی اختیارات دئے جائیں گے اور ساتھ ہی اب تک دھاندلیوں کے ذریعہ فروخت شدہ اور چھینی گئی تمام اوقافی اراضیات واملاک کو دوبارہ حاصل کیا جائے گاچاہے وہ کتنے ہی بااثر افراد کے قبضہ میں ہوں اور موجودہ وقف املاک کا مکمل تحفظ کرتے ہوئے اس کے ذریعہ مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کئے جائیں گے۔ کے سی آر نے یہ اعلان بھی کیا کہ تلنگانہ کے بجٹ میں مسلمانوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپیوں کا بجٹ مختص کیا جائے گا ساتھ ہی غریب اور مستحق افراد کو مکانات فراہم کئے جائیں گے اور ریاست تلنگانہ میں خواتین سیلف ہیلپ گروپس کو5؍تا 10؍لاکھ روپیوں کے بلا ء سودی قرضہ جات کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہاں پتھر کی صنعت مالکین کو تیقن دیا کہ موجودہ رائلٹی میں تخفیف کی جائے گی کے سی آرنے کہا کہ تانڈور کی تور دال سارے ملک میں اپنی ایک شناخت رکھتی ہے جس کے لئے یہاں ایک ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا کے سی آر نے اسمبلی حلقہ تانڈور کے ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر پی۔ مہیندر ریدی کو اور حلقہ پارلیمان چیوڑلہ کے ٹی آر ایس امیدوار کے۔وشویشور ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔

TRS president KCR's Poll Campaign in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں