صدر کانگریس سونیا گاندھی کا ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں انتخابی جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

صدر کانگریس سونیا گاندھی کا ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں انتخابی جلسہ

sonia-gandhi-chewarla-compaign
تمام طبقات کی60؍سالہ عوامی جدوجہد کے بعدحاصل کردہ تلنگانہ غیر ذمہ دار ٹی آر ایس کے ہاتھوں میں غیر محفوظ رہے گا
حیدرآباد کی آمدنی تلنگانہ ریاست پر خرچ ہوگی ، تلنگانہ کی ترقی کے لئے40؍ہزار کروڑکا منصوبہ تیار،پرانہیتا چیوڑلہ کو قومی درجہ دیا جائے گا
صدرکل ہند کانگریس سونیا گاندھی کاضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب

صدرکل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہیکہ تلنگانہ ریاست کا حصول یہاں کے تمام طبقات کی جدوجہد کا ثمر ہے اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وعدہ کو کانگریس نے عملی جامہ پہنایا ہے شریمتی سونیا گاندھی ضلع رنگاریدی کے پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ میں کانگریسی امیدوار حلقہ پارلیمان چیوڑلہ پی ۔ کارتک ریڈی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے ٹی آر ایس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس ایک موقع پرست سیاسی جماعت ہے جوصرف ڈرانے دھمکانے پر ہی یقین رکھتی ہے صدرکل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی نے الزام عائد کیا کہ تمام طبقات کی60؍سالہ عوامی جدوجہد کے بعدحاصل کردہ تلنگانہ غیر ذمہ دار ٹی آر ایس پارٹی کے ہاتھوں میں غیر محفوظ رہے گا انہوں نے انکشاف کیا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے 40؍ہزار کروڑ روپیوں کے صرفہ پر مشتمل منصوبہ تیار کیا گیا ہے صدر کل ہند کانگریس نے اعلان کیا کہ حیدرآباد ریاست تلنگانہ کا ایک حصہ ہے اور اس کی تمام آمدنی تلنگانہ پر ہی خرچ کی جائے گی شریمتی سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے مرحلہ کے دؤران بی جے پی، تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی بار بار اپنا مؤقف تبدیل کرتے رہے یہی وجہ ہیکہ ایسی سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں تلنگانہ غیر محفوظ رہے گاجبکہ صرف کانگریس ہی اپنے اٹل مؤقف پر ہمیشہ قائم رہی اور تلنگانہ کا خواب پورا کیا انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ہی ایک مضبوط حکومت چلاسکتی ہے صدرکل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی نے اعلان کیا کہ ریاست تلنگانہ میں 4؍ہزار میگاواٹ کا حامل پاور پلانٹ قائم کیا جائے گا اور پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی درجہ دیا جائے گاساتھ ہی ضلع رنگاریڈی کے وقارآباد کو ضلع ہیڈ کوارٹر بناتے ہوئے اس کو حیدرآباد کی طرز پر ترقی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ انتخابی مینی فیسٹو پر مکمل عمل آوری ہوگی اور کانگریس پارٹی تمام طبقات بشمول کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے پابند عہد ہے ۔شریمتی سونیا گاندھی نے رائے دہندوں سے اپیل کی وہ اپنا ووٹ کانگریس کو دیں ۔اس انتخابی جلسہ سے مرکزی وزیر وائیلارروی ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونا لہ لکشمیا،سابق ریاستی وزیر داخلہ مسز پی۔ سبیتا اندرا ریڈی اور سابق وزیر ٹکسٹائل پرساد کمار نے بھی خطاب کیا جلسہ میں کانگریسی امیدوار حلقہ پارلیمان چیوڑلہ پی۔ کارتک ریڈی اسمبلی امیدوار کے۔ یادیا کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔ اس جلسہ کے اختتام کے بعد ہیلی کاپٹر میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اورانتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے باعث شریمتی سونیا گاندھی فوجی ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ کارضلع میدک کے اندول روانہ ہوئیں جہاں ایک اور انتخابی جلسہ سے انہیں خطاب کرنا تھاجس کا فاصلہ چیوڑلہ سے 74 کلومیٹر ہے اس طرح وہ براہ سڑک ایک گھنٹہ 40؍ منٹ کی مسافت طئے کرتے ہوئے براہ سنگاریڈی اندول پہنچیں اسی سفر کے دؤران شنکر پلی کے موضع فتح پور ریلوے گیٹ پرٹرین کے گذرنے کے دؤران شریمتی سونیا گاندھی کو عام آدمی کی طرح10؍منٹ تک توقف کرنا پڑا ۔

Sonia Gandhi Poll Campaign in Chevella Rangareddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں