کاماریڈی ماضی اور حال کے آئینے میں - رحیم انور کی تصنیف کی رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

کاماریڈی ماضی اور حال کے آئینے میں - رحیم انور کی تصنیف کی رسم اجرا

رحیم انور کی تصنیف "کاماریڈی ماضی اور حال کے آئینے میں " کی رسم اجرا
جمیل نظام آبادی۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی وڈاکٹر محمد ناظم علی کا تقریب سے خطاب

کاماریڈی ضلع نظام آباد کے نامور افسانہ نگار'ادیب اور محقق رحیم انور کی نویں تصنیف" کاماریڈی ماضی اور حال کے آئینے میں " کی رسم اجراء 5اپریل شام سات بجے فاروقی ہال بمکان ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ کالج اسلام پورہ کھوجہ کالونی بزرگ شاعر و مدیر گونج جناب جمیل نظام آبادی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نے رحیم انور کی منی کہانیوں کی بھر پور ستائیش کی اور منی کہانی کو اردو افسانہ کا متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ رحیم انور گذشتہ کئی سال سے سماج کے سلگتے موضوعات پر منی کہانیاں لکھ رہے ہیں۔ ان کی تازہ تصنیف کی اشاعت پر مصنف کو مبارک باد دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مختلف علاقوں کی سیاسی سماجی اور ادبی تاریخ لکھنے سے ارددو کا سرمایہ وسیع ہوگا اور نئی نسلوں تک اسلاف کے کارنامے منتقل ہونگے۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے رحیم انور کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اضلاع کے ادیب اردو کے فروغ کی کوشش میں لگے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور ان کی کتابوں کی اشاعت کے لئے اردو اداروں کی جانب سے مالی امداد ملنی چاہئے۔ انہوں نے رحیم انور کے فن افسانہ نگاری اور تاریخ نگاری کا جائزہ پیش کیا۔ جناب جمیل نظام آباد ی نے رحیم انور کا مکمل تعارف پیش کیا اور ان کے ادبی سفر کو بیان کرتے ہوئے انہیں اردو کا ایک عظیم افسانہ نگار قرار دیا۔ رحیم انور نے اپنی کتاب اور اپنے ادبی سفر کا تعارف پیش کیا اور جمیل نظام آبادی کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اس تقریب میں موجود اردو شعرا شعیب نظام آبادی'زاہد قادری 'جمیل نظام آبادی اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں