زیر انتظام : حلقہءدانش 27 مارچ 2014
حلقہ ءدانش جدہ کے زیر اہتمام شام اقتباس بمناسبت یوم پاکستان 72 مارچ 4102 کو بروز جمعرات جدہ سعودی عرب کے مشہور الرحمہ ریستوران کے شاندار اور کشادہ ہال میں منعقد ہوا۔جس میں جدہ میں مقیم علمی ادبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مکہ مدینہ ریا ض اور ینبع سے آئے ہوئے مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی۔ اس طرح اس محفل میں ستار ہ وہلال کے پرتو سے جمع اہل وطن نے جدہ کی فضا کو خوشگوار روشنی فراہم کی ۔ جس نے فرزندان وطن کے دل و دماغ کو ضوفشاں کیا ۔ ایک پر تکلف عشائیے کے بعد محمد اشفاق بد ایونی جو کہ حلقہ ءدانش کے اساسی رکن ہیں اس محفل کے ناظم بھی تھے ،انھوں نے حلقہءدانش جدہ کے رکن جناب محمد مختار علی کو مہمانوں کا سٹیج پر استقبال کرنے کے لیے مدعو کیا۔
اس خوبصورت شام کی صدارت جناب تحسیم الحق حقی ویلفیئر قونصل پاکستان نے کی ۔جبکہ جناب ابو احمد عاکف ڈائریکٹرجنرل امور حج اور جناب روحیل خان چیئرمین اردو اکیڈمی مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ساتھ ساتھ جناب ریا ض بخاری معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ایمبسی سکول عزیزیہ جدہ کے پرنسپل جناب محمد بلال بھی سٹیج پرجلوہ افروز ہوئے ۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد آصف کو ملی ۔ نعت رسول ﷺ کے لیے انوار حسین رکن حلقہ ءدانش کو دعوت دی گئی۔ اس کے بعد تمام حاضرین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور محمد مختار علی اور انوار حسین کی آواز میں آواز ملا کر قومی ترانہ پڑھا۔محمد مختار علی نے قومی ترانے کے حوالے سے بہت مفید معلومات فراہم کی۔جناب تحسیم الحق حقی نے تمام حاضرین کو اپنے ہاتھوں سے پرچم پاکستان کا کالر پن دیا۔ محفل مجلس اشفاق بدایونی نے سب سے پہلے محمد نواز جنجوعہ کو اقتباس پیش کرنے کی دعوت دی جنھوں نے کلام اقبال سے چندمنتخب اشعار پیش کیے۔ پھر ڈاکٹر توقیر حیدر نے اپنی خوبصورت نظم وطن کے نام کے عنوان سے پیش کی جس پر سامعین نے خوب داد دی۔ زوار قمر عابدی نے ایک محب وطن پاکستانی کے عنوان سے اقتباس پیش کیا۔ڈاکٹر محمود اقبال نے نعت اور وطن کے حوالے سے اپنے اشعار پیش کیے۔عالمی اردو مرکز جدہ کے جنرل سیکرٹری حامد اسلام خان نے اپنی یاداشت سے مختلف اقتباسات کو ایک طویل اقتباس کی شکل دے کر سامعین کی نذر کیا۔ اس محفل میں حاضرین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے میں ناظم مجلس اشفاق بدایونی کے مز اح سے بھرپور جملوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ریاض بخاری نے یوم پاکستان کے سلسلے میں پروفیسر غلام رسول کے مضمون سے اقتباس پیش کیا جسے بہت پسند کیا گیا ۔پرنسپل پاکستان سکول عزیزیہ نے قائد اعظم کے ریڈیو پر خطاب میں سے اقتباس پیش کیا۔ معروف شاعر محمد مختار علی نے اپنی مترنم آواز میں جمیل الدین عالی کا لکھا ہوا ملی نغمہ گایا جس نے محفل میں موجود تمام لوگوں کا دل مو لیا۔ ۔ یہ وطن تمھارا ہے ،تم ہو پاسباں اس کے ۔ ناظم محفل نے ابو الخیر کشفی کی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن کے صاحبزادے ڈائریکٹر جنرل امور حج جناب ابو احمد عاکف کو اپنے والد کی کتاب میں سے اقتباس پیش کرنے کے لیے مدعوکیا۔ جنھوں نے مختلف مضامین سے اقتباس پیش کرتے ہوئے ایک پرلطف فضا کو تشکیل دیا ۔جناب روحیل خان صاحب نے جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اور تشکیل پاکستان اور تاریخ پر اپنا نظریہ پیش کیا ۔ صدر محفل تحسیم الحق حقی نے شان الحق حقی کی کتاب غزل کا سفر ساقی سے اقبال تک میں سے اقتباس پڑھا ۔اور اس طرح کی محافل کے انعقاد کو سراہا۔ آخر میں قاری محمد آصف کی جامع دعا سے یہ شام اقتباس اختتام پذیر ہوئی۔
***
Rohail Khan, senior banker and social worker, is actively developing communities through literature, culture, and philanthropy.
EMail: rohailkhan00[@]gmail.com , Facebook: Rohail00
Rohail Khan, senior banker and social worker, is actively developing communities through literature, culture, and philanthropy.
EMail: rohailkhan00[@]gmail.com , Facebook: Rohail00
روحیل خان |
Pakistan Day Celebration - Saudi Arabia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں