وائی ایس آر کانگریس کے قائد جگن موہن ریڈی کی عوامی مقبولیت برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

وائی ایس آر کانگریس کے قائد جگن موہن ریڈی کی عوامی مقبولیت برقرار

وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج تلگودیشم پارٹی کی جانب سے جھوٹے دعوؤں اورپروپگنڈوں کے بیچ کہاکہ اگر بلدی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آجاتے ہیں تو ایسی صورت میں ان کی پارٹی فتح یاب ہوگی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ترجمان گٹورام چندر راؤ نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ ہماری پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسی لئے ہمیں انتخابی سروے کو اسپانسرڈ کرنے کی کوئی وجہہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا یہ ہمیشہ ایقان رہا ہے کہ وہ ضرور کامیاب ہوگی۔ اسی لئے اسے اس طرح کے اوچھے حربوں کے استعمال کرنے کی چندا ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ہمیشہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں تلگودیشم پارٹی کے ہمدرد میڈیا کی جانب سے کئی سروے کئے گئے جس میں نے تکی باتیں بتائی گئی ہیں۔ اس کے برخلاف چندرا بابو نائیڈو نے تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر مہاکتمی کے نام سے ایک محاذ بنایاتھا۔ انہوں نے ادعا کیا کہ جھوٹے سروے اور غلط پروپگنڈہ تلگودیشم پارٹی ہی کا ایک حصہ ہے اور اس کا مقصد وائی ایس آر جگن موہن ریڈی کی مقبولیت کو گھٹانا ہے۔ رام چندر راؤ نے کہاکہ اگر بلدی انتخابات کے نتائج کا فی الفور اعلان کیا جائے تو دونوں پارٹیوں کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ان تمام حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی جہاں سے وہ مقابلہ کررہی ہے۔ جبکہ تلگودیشم پارٹی ایک بھی نشست جیت نہیں پائے گی اور جن جن حلقوں سے تلگودیشم پارٹی مقابلہ کررہی ہے ان میں سے آدھی تعداد نشستوں پر تلگودیشم پارٹی اپنی ڈپازٹ گنوا بیٹھے گی۔ انہوں نے ادعا کیا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری پارٹی کے قائد کی غیرمعمولی مقبولیت ہے چنانچہ ہمیں اس طرح کے سروے کو اسپانسر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

YSRCP leader Jagan Mohan Reddy still popular

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں