مظفرنگر فسادات کے لیے بی جے پی ذمہ دار - اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

مظفرنگر فسادات کے لیے بی جے پی ذمہ دار - اکھلیش یادو

ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کیلئے کانگریس اور بی جے پی کی یکساں طورپر مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے نے آج الزام لگایا کہ دونوں پارٹیوں نے ملک کی کبھی پرواہ نہیں کی، اس کے بجائے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل میں مصروف رہیں۔ بڈھانا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے ہمیشہ دو طبقات کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش نے کہاکہ فرقہ پرست بننا بہت آسان ہے لیکن سیکولر کردار کو برقرار رکھنا بے حد مشکل ہے جسے ایس پی برسوں سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقلتیوں کی جتنی ہمدرد ان کی پارٹی ہے اتنی کوئی اور جماعت نہیں ہے۔ مظفر نگر اور شیاملی میں گذشتہ سال کے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے بی جے پی پر راست الزام عائد کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا "مظفر نگر فسادات میں فرقہ وارانہ کشیدگی کیلئے بی جے پی تنہا ذمہ دار ہے"۔ علاقہ میں فساد سے متاثرہ عوام کو تسلی دینے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو کچھ ہوا اس پر ریاستی حکومت کو گہرا دکھ پہونچا۔ اپنی حکومت کے اقدام کی مدافعت کرتے ہوئے اکھلیش نے کہاکہ فوج بروقت تعینات کی گئی تھی اور شہری علاقوں میں فسادات کی روک تھام کی گئی لیکن فساد دیہی علاقوں میں پھیل گیا جو بدبختانہ ہے۔ یادو نے ساتھ ہی تیقن دیا کہ فسادات کے سازشیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس کے اعادہ کو روکنے ان کی حکومت پر عزم ہے۔ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش نے کہاکہ وہ ترقی کی غلط تصویر پیش کررہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی پروپگنڈہ میں آگے ہے ار ایس پی کام پر یقین رکھتی ہے۔ ریاست میں شیروں کے پارک کیلئے گجرات سے شیر لانے مودی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ میں بتادوں کے گجرات کے شیروں کو کھلے عام گھومنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہیں چمبل کی وادیوں میں قید کردیاجائے گا۔

Akhilesh blames BJP for 2012 riots, claims SP developed UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں