جھوٹے حلف ناموں کے خلاف عوام عدالتوں سے رجوع ہو سکتے ہیں - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-29

جھوٹے حلف ناموں کے خلاف عوام عدالتوں سے رجوع ہو سکتے ہیں - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے جو انتخابی حلف ناموں میں مبینہ جھوٹ اعلانات کی شکایات کا سامنا کر رہا ہے ، کہا ہےکہ عوام پرچہ نامزدگی میں حقائق چھپانے والے امید واروں کےخلاف راست طور پر عدالتوں سے رجوع ہونے آذاد ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ قبل ازیں شکایت گذار معلومات کو چھپانے یا انتخابی حلف نامے میں غلط اعلان کرنے پر ریٹرننگ آفیسر سےرجوع ہو سکتے تھے لیکن اب وہ اس مسئلہ پر راست مناسب عدالت میں درخواست دائر کرنے کے لئے آزاد ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ ہفتہ تمام ریاستوں کے چیف الکٹورل آفیسرس کےنام ایک سرکولر جاری کیا کیوں کہ اسے ایسی متعدد شکایتوں کا سامنا تھا جن میں مختلف امیدواروں کی جانب سے انتخابی حلف ناموں میں غلط معلومات فراہم کئے جانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ بیشتر شکایتوں میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ وہ امیدوار کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے الکٹورل آفیسر کو ہدایت دیں

People Can Move Court Directly Against False Affidavits: EC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں