(آئی اے این ایس)
سعودی حکومت نے احیتاطی اقدامات کے طورپر مغربی آفریقی ممالک گینیا اور لیبیریا کے مسلم سیاحوں کیلئے ویزے معطل کردئیے ہیں، کیونکہ ان علاقہ میں ایبو نامی وائرس کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے مغربی آفریقی ممالک میں مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھیل جانے کے باعث 80افراد فوت ہوچکے ہیں۔ عرب نیوز نے سرکاری احکامات کے حوالے سے بتایاکہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ مذکورہ دونوں ممالک مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ممالک کے مسلمانوں کو حج یا عمرہ کیلئے ویزا جاری نہ کریں۔ اگرچہ عالمی صحت تنظیم نے ان دو ممالک کے خلاف کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے۔
Saudi Arabia on Tuesday announced the suspension of Haj and Umrah visas for pilgrims from Guinea and Liberia
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں