(پی ٹی آئی)
امریکی ریگولیٹرس نے فیس بک اور واٹس اپ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے ڈاٹا کی رازداری کو سربلند رکھیں۔ یہ کارروائی ان کے 19 بلین ڈالر مالیاتی انضمام کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔ فیس بک اور واٹس اپ کے موسومہ مکتوب میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے بتایاکہ واٹس اپ نے گاہکوں سے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی رازداری کو برقرار رکھے گا جبکہ دونوں کمپنیوں نے صارفین کو بتایا ہے کہ مابعد حصول واٹس اپ اپنی موجودہ رازدارانہ سرگرمیوں کا جاری رکھے گا۔ ایف ٹی سی نے بتایاکہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حصول کے باوجود واٹس اپ کو چاہئے کہ وہ گاہکوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں۔ ایف ٹی سی نے دونوں کمپنیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور قسم کی سرگرمی امریکی قوانین کے مغائر سمجھی جائے گی۔ 2011 ء میں فیس بک نے ان الزامات کی یکسوئی کی تھی کہ اس نے رازداری برقرار رکھنے کے اپنے صارفین سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکامی سے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ کمپنی کے خلاف ایف ٹی سی کے حکم میں بتایا گیا ہے کہ وہ صارفین کے نجی پس منظر سے بڑھ کر تبدیلیاں پیدا کرنے سے قبل ان کی ایجابی رضامندی حاصل کرے۔ ایف ٹی سی مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ واٹس اپ سب صارفین سے قبل ازیں انہوں نے جو مواد حاصل کیا ہے ان کے استعمال کے طریقہ کار میں کسی ٹھوس تبدیلی پر ضروری ہے کہ کمپنیاں ایجابی رضامندی حاصل کریں۔ علاوہ ازیں مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کو نہیں چاہئے کہ وہ راز دارانہ پالیسی یا صارفین کے ڈاٹا کی سکیورٹی کی برقراری کی حد کے بارے میں غلط اظہار نہ کریں۔ ایف ٹی سی نے بتایاکہ مکتوب میں اس بات کی بھی سفارش کی گئی ہے کہ صارفین کو اس بات کا موقع دیاجانا چاہئے کہ وہ نئے حاصل کردہ ڈاٹا کے استعمال کے طریقہ کار پر مستقبل میں کسی بھی تقسیم کی تبدیلیوں سے کنارہ کشی اختیار کریں۔ واٹس اپ کے حصول کے بعد فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے اپنے صارفین سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی خدمات یا ان کے اشتہار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
US regulators warn Facebook, WhatsApp to keep privacy
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں