یوکرین سرحد سے افواج ہٹانے روس سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-12

یوکرین سرحد سے افواج ہٹانے روس سے مطالبہ

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکی صدر بارک اوباما نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے فون پررابطہ قائم کیا اور یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنی افواج ہٹالے۔ وائٹ ہاوز نے بتایاکہ صدر اوباما نے مشرقی یوکرین کی صورتحال پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بات کی۔ مشرقی یوکرین میں موافق روس علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور یوکرین میں تخریب کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ سب روس کی شہہ پر کیا جارہا ہے۔ دونوں قائدین نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی افواج یوکرین سرحد سے واپس طلب کرے۔ دونوں قائدین نے چار فریقی یوکرین سرحد سے واپس طلب کرے۔ دونوں قائدین نے چار فریقی یوکرین مسئلہ پر ہونے والے اجلاس کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین بحران کو حل کرنے روس‘ امریکہ‘ یوروپی یونین اور یوکرین کے نمائندوں کا اجلاس جلد ہی ہونے والا ہے۔ صدر اوباما اور چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین حکومت کی ستائش کی کہ جو دستوری اصلاحات لانے کوشاں ہیں۔ یوکرین کی حکومت غیر مرکوزیت‘ جمہوری انتخابات کروانے کوشاں ہیں۔ دونوں قائدین نے زوردیا کہ یوکرین کے معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری مدد کرے۔ صدر اوباما نے زوردیاکہ امریکہ‘ یوروپی یونین اور دیگر عالمی طاقتیں روس کی جانب سے مزید شدید کارروائیوں سے نمٹنے تیار ہوجائیں اور زائد تحدیدات عائد کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ قبل ازیں امریکی وزیر خزانہ جیاکب لیو نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جلاس کے متوازی روس کے وزیر مالیات انٹون سیلیونوف سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ روس کا جاری قبضہ اور کریمیا کو روس میں ضم کرنا غیر قانونی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے روسی وزیر مالیات سے کہاکہ کریمیا پر قبضہ کے بعد روس پر جو تحدیدات عائد کی گئی ہیں ان کے علاوہ زائد تحدیدات روس کے خلاف عائد کی جائیں گی۔ اگر روس اس طرح عدم استحکام لانے کے اقدامات کرتا رہے گا تو زائد تحدیدات عائد کی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہاکہ ایک مستحکم یوکرین دونوں امریکہ اور روس کے مفاد میں ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہاکہ امریکہ کا خیال ہے کہ یوکرین کا بحران دور کرنے سفارت کاری کا موقع برقرار ہے اور روس اس سلسلہ میں پیدا شدہ کشیدگی دور کرے۔

NATO Chief calls on Russia to remove troops near Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں