(یو این آئی)
حال ہی میں 5 ایرانی سکیورٹی ملازمین کے اغوا کے الزامات سے تعلقات میں آنے والی تلخی کے درمیان پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے اچھے تعرلقات ہیں اور وزیراعظم نواز شریف آئندہ جو تک پڑوسی ملک کا دورہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے محکمہ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہاکہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان رشتوں میں کسی طرح کی کوئی تلخی نہیں ہے۔ ہمارے ہمہ مقصدی تعلقات ہیں جنہیں وسیع تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اسلم نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے ایران کے مجوزہ دورہ کی تاریخ طئے کرنے کیلئے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے۔ نواز شریف غالباً جون میں ایران کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دورے کو کامیاب بنانے کی غرض سے دونوں ممالک کے درمیان وزیروں کی ایک میٹنگ کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ فروری میں پاکستان ۔ ایران سرحد سے 5ایرانی سکیورٹی جوانوں کے اغوا کے واقعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ایران نے وارننگ دی تھی کہ پاکستان کے انتہا پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان نے ایرانی سکیورٹی کے جوانوں کے اغوا میں کسی طرح کا ہاتھ ہونے سے انکار کردیا تھا۔ اغوا شدہ 5 میں سے ایک سکیورٹی جوان کا مبینہ طورپر قتل کردیاگیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ بقیہ چاروں سکیورٹی جوانوں کی رہائی ہوگئی اور وہ مبینہ طورپر ایران میں ہی پائے گئے۔
Pakistan-Iran ties in good shape, says FO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں