ترکی کے خفیہ اداروں کے اختیارات میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-27

ترکی کے خفیہ اداروں کے اختیارات میں توسیع

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے اس قانون پر دستخط کر دئے ہیں جس کی رو سے خفیہ خدمات کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔ حکومت کے ناقدین اس اس قدم کو ملک میں اس کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش سے تعبیر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رجب طیب اردغان کے دبدبہ والی پارلیمنٹ نے اس بل کو پاس کر کے صدر کے پاس منظور ہونے کے لیے بھیجا تھا۔ اس نئے قانون سے خفیہ خدمات کی ایجنسیوں کو اپنے غیرملکی آپریشن کو توسیع دینے اور خفیہ معلومات کو سننے کے تعلق سے مزید اختیارات مل جائیں گے۔ علاوہ ازیں اس قانون میں اعلیٰ خفیہ افسران کو مزید استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Turkish president signs law expanding spy powers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں