26/اپریل غزہ آئی۔اے۔این۔ایس
غزہ پٹی میں حماس کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کو بتایا کہ وہ فلسطینیوں میں داخلی سمجھوتہ کے پابند ہیں اور ان کا ہر قدم اسی جانب اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متفقہ ٹائم ٹیبل کے مطابق مفاہمتی معاہدوں کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے صدر محمود عباس سے مفاہمتی معاہدہ کی برقراری و بحالی کے لیے محفوظ سیاسی و مالی نیٹ ورک کی ضمانت سے متعلق کوششیں جاری رکھنے اور فریقین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کے اقدامات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ دریں اثنا جلاوطن حماس قائد خالد مشعل نے ٹیلی وژن پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ فلسطینیوں میں داخلی سمجھوتہ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرین گے۔Hamas PM shows commitment to achieving reconciliation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں