تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تیسری فہرست کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تیسری فہرست کا اجرا

حیدرآباد۔
(یو این آئی۔ پی ٹی آئی۔ منصف نیوز بیورو)
تلنگانہ راشٹرا سمیتی( ٹی آرایس) کے 36اسمبلی امیدواروں اور 8لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی کی تیسری فہرست جاری کردی گئی ہے۔ یہ فہرست کل ہی جاری کی جانی تھی‘ تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا اس کی اجرائی ملتوی کردی گئی تھی۔فہرست میں 37اسمبلی نشستوں اور 8 لوک سبھا نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ‘ حلقہ لوک سبھا میدک سے پارٹی کے امیدوارہوں گے‘ جب کہ ان کی دختر کے کویتا کو حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے پارٹی امیدوار نامزد کیا یا ہے۔ باوقار لوک سبھا نشست حیدرآباد کیلئے راشد شریف ٹی آرایس امیدوار ہوں گے۔ حلقہ لوک سبھا نشست حیدرآباد کیلئے راشد شریف ٹی آرایس امیدوار ہوں گے۔ حلقہ لوک سبھا کھمم سے محمد بڈھن بیگ شیخ کو ٹی آرایس کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ واضح ہوکہ کھمم میں کمیونسٹ جماعتوں کا اثر ہے اور ثمینہ افروز سی پی آئی ایم کی لوک سبھا امیدوار ہیں۔ حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد سے بی بی پاٹل‘ حلقہ لوک سبھا عادل آباد سے ناگیش گوڑم‘ حلقہ لوک سبھا محبوب آباد سے پروفیسر سیتارام نائک کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح حلقہ لوک سبھا پداپلی سے بلکا سمن پارٹی امیدوار ہوں گے۔ سی پی آئی ایم سے مستعفی ہوکر ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک قائد این نرسمہا کو نار جنا ساگر حلقہ اسمبلی سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے۔ حلقہ اسمبلی پرکال کے موجودہ رکن اسمبلی بھکشا پتی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے اور ان کی جگہ اس حلقہ سے سہودھر ریڈی ٹی آر ایس امیدوار ہوں گے۔ اسمبلی حلقوں کیلئے نامزد امیدواروں کے نام اس طرح ہیں۔ بی سبھاش ریڈی (اپل)‘ ستیش یادو( ملک پیٹ)‘ میر عنایت علی باقری(چارمینار)‘ سدھاکر ریڈی( عنبر پیٹ)‘ سیتارامی ریڈی(چندرائن گٹہ)‘ ڈی وٹھل(صنعت نگر)‘ محمد شبیر علی( یاقوت پورہ)‘ محمد ضیاء الدین( بہادر پورہ)‘ ایم رام موہن گوڑ(ایل بی نگر)‘ ہنمنت ریڈی(قطب اﷲ پور)‘ منے گوردھن ریڈی( خیریت آباد)‘ ٹھاکر جیون سنگھ(کاروان)‘ پریم کمار دوت(گوشہ محل)‘ جی پدما راؤ (کوکٹ پلی)‘ کے منوہر ریڈی(مہیشورم)‘ جی کرشنا( کھمم)‘ چندراوتی(وائرا)‘ شنکر نائک (پناپاکا)‘ بی رام مورتی(مدھیرا)‘ گنیش گپتا(نظام آباد اربن)‘ دیواکر راؤ(منچریال) بھوپال ریڈی (نارائن کھیڑ)‘ مدن ریڈی(نرسا پور)‘ ایم مانک راؤ( ظہیر آباد)‘ گروناتھ ریڈی(کوڑنگل)‘ اے آدی نارائنا(اسواراؤ پیٹ) بی شوبھا(چوپاڈنڈی)‘ شنکر نائک( محبوب آباد)‘ پی شیکھر ریڈی( بھونگیر)‘ ایم سہو دھر ریڈی(پرکاش)‘ ایم گوپال گنگا پترا(مشیر آباد)‘ جی ناگیش(سکندرآباد کنٹونمنٹ)‘ کے ہنمت راؤ(نامپلی)‘ کے شیو کمار ریڈی(نارائن پیٹ)‘ جے آنند راؤ(بھدراچلم) اور این نرسمہا (ناگرجنا ساگر)شامل ہیں۔ ٹی آرایس سبراہ کے چندر شیکھر راؤ نے اسی دوران بی جے پی اور تلگودیشم اتحاد پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ تلنگانہ میں ٹی آرایس کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے یہ ناپاک جوڑ تشکیل دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب ٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ حلقہ لوک سبھا میدک سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔ واضح ہوکہ کے سی آر حلقہ اسمبلی گجویل سے بھی مقابلہ کررہے ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ پندرھویں لوک سبھا میں حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر کی نمائندگی کرتے تھے۔ ریاست میں لوک سبھا و اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں۔ لوک سبھا کی 17اور اسمبلی کی 119 نشستوں کیلئے 30اپریل کو رائے دہی مقرر ہے۔ اس طرح تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے 101 اسمبلی حلقوں اور 16لوک سبھا حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

TRS releases 3rd list of its nominees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں