شاہد آفریدی کی رفاہی انجمن کی بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

شاہد آفریدی کی رفاہی انجمن کی بنیاد

تصویر بشکریہ : کرک نامہ
پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی رفاہی انجمن شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی نے رفاہی انجمن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ میر ا ہدف بالخصوص پسماندہ علاقوں میں فلاحی کام کرنا ہے، جہاں زندگی کی بنیادی ضرورتیں میسر نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں شاہد آفریدی نے ابتدائی قدم اپنے آبائی علاقہ کوہاٹ میں ایک اسپتال کے قیام کے ساتھ اٹھایا ہے جو ان کے والد محترم صاحبزادہ فضل الرحمن سے موسوم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں کم آمدنی رکھنے والے طبقے کے لئے فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں ۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا باضابطہ آغاز جلد ہی صاحبزادہ فضل الرحمن میموریل اینڈ چیریٹی اسپتال کے افتتاح کے ساتھ ہوگا۔

Introductory ceremony of Shahid Afridi Foundation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں