ساؤتھ سنٹرل ریلوے - 59 ویں ریلوے ہفتہ تقاریب کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

ساؤتھ سنٹرل ریلوے - 59 ویں ریلوے ہفتہ تقاریب کا آغاز

South Central Railway
حیدرآباد۔
(ایس این بی)
ساؤتھ سنٹر لریلوے 59ویں ریلوے ویک 10تا16اپریل کو منائے گی۔16اپریل 1853ء کو یادگار پہلی ٹرین بوری بندر(بمبئی) تھانے چلائی گئی تھی۔ اس کے بعد ریلوے نے ہرسال ریلوے ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر ریلوئے اپنے کارناموں کو جائزہ لیتا ہے اور پچھلے مالیاتی سال کے مقابلہ ہونے والی ترقی کا احاطہ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر خدمات میں توسیع دینے کا لائحہ عمل تیار کیا جاتاہے۔ اس تاریخی یوم کے موقع پر موثر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔ یہ اعزازات زونل، ڈویژنل اور قومی سطح پر دئیے جاتے ہیں۔ پچھلے مالیاتی سال کے دوران ساؤتھ سنٹرل ریلوے 107.5 ملین ٹن سامان اور 386 ملین مسافرین کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کیا۔ اس طرح ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 10616 کروڑ روپئے کمائی کی۔ اس وقفہ کے دوران تقریباً 100کروڑ روپئے سے مسافرین کو سہولت اور کئی اسٹیشنوں کی تعمیر، توسیع اور تزئین نو عمل میں لائی گئی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے تقاریب 15اپریل کو سہ پہر 3بجے ریل کلا رنگ نیو بھوئی گوڑہ سکندرآباد میں منعقد ہوں گی۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی انجام دینے والے 58 ریلوے ملازمین میں انعامات و اعزازات تقسیم کریں گے۔ تمام محکمہ جات کے پرنسپال صدور، ڈیویژنل ریلوے منیجر اور چیف ورکشاپ منیجرس ان تقاریب میں حصہ لیں گے۔ ریلوے ہفتہ کا چھٹویں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد، حیدرآباد ، وجئے واڑہ، گنٹور، گنتکل اور ناندیڑ کے علاوہ تمام ورکشاپس، کیرج ورکشاپس، لالہ گوڑہ، ویگن ورکشاپ، ریان پاڈو اور کیرج ریپیر شاپ تروپتی میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو ریلوے ہفتہ کے موقع پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے ملازمین اور مسافرین کو مبارکباد پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان تقاریب کے موقع پر گاہکوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Railway Week celebrations commence on SCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں