(پی ٹی آئی)
خود کو دھرتی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کانگریس امیدوار اجئے رائے نے کہا ہے کہ یہاں انتخابی جنگ میں اصل مقابلہ بیرونی شخص نریندر مودی کے ساتھ ہوگا اور دھوکہ بازاروند کجریوال سے کوئی چیلنج نہیں۔ مقامی شخص اجے رائے جو واراناسی سے لوک سبھا کا ٹکٹ نہ ملنے کے باعد 2009ء میں بی جے پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ بھومیہار طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن کی آبادی تقریباً1.75لاکھ ہے۔ جبکہ واراناسی میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 16لاکھ ہے۔ رائے زائد از10سال تک بی جے پی میں رہے۔ انہوں نے کہاکہ واراناسی کی انتخابی لڑائی دھرتی کے بیٹے اور ایک بیرونی شخص کے درمیان ہے۔ اس مقدس شہر اور آباو اجدادکے اس جری شہر کو سمجھنے کیلئے وقت لگے گا۔ مودی جیسا بیرونی فرد اسے کبھی نہیں سمجھ سکے گا۔ حتی کہ مرلی منوہر جوشی(بی جے پی کے سیٹنگ ایم پی) بھی اسے سمجھ نہیں سکے۔ رائے نے جو پنڈارا اسمبلی سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں کہاکہ اس مقام سے تعلق رکھنے والا امیدوار بھی عوام کے بھروسہ کو جیت سکتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کجریوال سے درپیش چیلنج کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واراناسی کے عوام ایک دھوکہ باز پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ کجریوال مقابلہ میں نہیں ہیں۔ وہ دہلی والوں کا دل جیت نہیں سکاجہاں کسی نے اس پر انک پھینک دی تو کسی نے اس پر چانٹا رسید کیا۔ واراناسی مہادیو کا شہر ہونے کے ناطہ دھوکہ بازوں کو قبول نہیں کرے گا۔ یہاں پر صرف بہادروں کا خیرمقدم کیا جاتاہے۔ 41سالہ رائے نے جو 2009 کے انتخابات میں بی جے پی کے جوشی اور بی ایس پی کے مختار انصاری کے بعد تیسرے نمبر پر تھے کہاکہ مودی واراناسی کے عوام کا بھروسہ نہیں جیت پائیں گے۔ یہاں پر 12مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مودی دو نشستوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ (واراناسی اور وڈوڈدرا) عوام کے ذہن میں پہلا سوال یہی آئے گا کہ وہ کونسی نشست پر برقرار رہیں گے۔ وڈودرا میں پرچہ داخل کرتے وقت انہوں نے کہاکہ گجرات ان کی جنم بھومی اور کرم بھومی ہے تو پھر واراناسی کیا ہے؟ رائے نے مزید کہاکہ یہاں پر ہر ہرمودی کام نہیں کرے گا کیونکہ واراناسی ہر ہر مہادیو کا شہر ہے۔ واراناسی کے عوام ملک کو تقسیم کرنے والے شخص کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ شہر گنگا جمنا تہذیب کیلئے جانا جاتا ہے۔ ہم صدیوں سے ہر ہر مہادیو کا نعرہ لگاتے رہیں ہیں اور آپ اسے صرف واراناسی میں سنیں گے۔
Modi 'outsider' in Banaras, I am the 'son of soil': Ajay Rai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں