راجیو گاندھی قتل کیس - خاطیوں کی سزا میں کمی کا مسئلہ دستوری بینچ کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-26

راجیو گاندھی قتل کیس - خاطیوں کی سزا میں کمی کا مسئلہ دستوری بینچ کے حوالے

سپریم کورٹ نے آج اس مسئلہ کو پانچ رکنی دستوری بنچ کے سپرد کر دیا ہے کہ آیا مرکز یا ریاستی حکومت ، راجیو گاندھی قتل کیس کے خاطیوں کی سزا میں کمی کرنے کا مجاز ہے۔ چیف جسٹس ، جسٹس پی سدا شیو م، جسٹس رنجن گوگائی اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بنچ نے رجسٹری کو یہ ہدایت دی کہ تمام 7 خاطیوں اور مرکز کی تمام درخواستوں کو ایک دستوری بنچ کی تشکیل کے لئےنئے چیف جسٹس کے اجلا س میں پیش کیا جائے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ قبل ازیں سپریم کورٹ نے 7 خاطیوں کے منجملہ 3 خاطیوں کی سزائے موت کو اس بنیاد پر عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا کہ صدر جمہوریہ کی جانب سے ان خاطیوں کی رحم درخواستوں کی یکسوئی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے ۔ اس کے بعد تمام 7 خاطیوں کی رہائی سے متعلق حکومت تامل ناڈو کے فیصلہ کو مرکز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ۔ سپریم کورٹ کی آج کی رولنگ کے نتیجے میں تمام 7 خاطیوں کی جلد رہائی کی امید وں پر پانی پھیر گیاہے ۔ 5 رکنی دستوی بنچ کا فیصلہ صادر ہونے تک تمام ساتوں خاطیوں کو جیل میں رہنا ہوگا۔ دستوری بنچ کے فیصلہ کے لئے امکان ہےکہ ایک طویل عرصہ درکار ہوگا۔
ایل ٹی ٹی کے عسکریت پسندوں نے 21 مئی 1991 کو تامل ناڈو میں راجیو گاندھی اور 14 ارکان سیکورٹی عملہ کو ہلاک کر دیا تھا ۔ اسی دوران چینئی سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب سپریم کورٹ کی آج کی رولنگ سے خاطی محروسین کے خاندانوں کو مایوسی ہوئی ہے ۔ یہ ارکان خاندان ان خاطیوں کی رہائی کا حکم سننے کے منتظر تھے ۔

SC refers Rajiv Gandhi killers' case to constitutional bench

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں