پاکستانی طالبان سے بات چیت جاری رکھنے حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-29

پاکستانی طالبان سے بات چیت جاری رکھنے حکومت کا فیصلہ

دہشت گردانہ حملوں میں حالیہ شدید اضافہ کے باوجود آج نواز شریف نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ دور کے مذاکرات کے ایجنڈہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے قطیعت دی گئی جبکہ ٹی ٹی پی کے انکار پر بھی غور و خوض کیا گیا جو عام طور پر پاکستانی طالبان کے نام سے مشہور ہیں ۔ طالبان اپنے 40 روزہ جنگ بندی میں توسیع سے انکار کر رہے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ آئی ایس آئی کے سابق عہدیدار جن کا عسکریت پسندوں کے نٹ روکس سے گہرے روابط ہیں میجر موظف امیر شاہ کے اس اعلان کے ساتھ یہ اہم فیصلہ کیا گیا جبکہ انہوں نے مذاکرات سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا ۔ ڈان ڈاٹ کام رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔

Peace talks to continue, pak govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں