یاسمین فریدون بحرین کی پہلی خاتون پائلٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-29

یاسمین فریدون بحرین کی پہلی خاتون پائلٹ

Captain-Yasmeen-Fraidoon-GulfAir
بحرین گلف ایر کی پہلی خاتون کیپٹن یاسمین فریدون نے پہلی تجارتی پرواز چلائی ۔ کیپٹن یاسمین فریدون نے 2008 گلف ایر میں داخلہ لیا تھا ۔ انہون نےقطر ایروناٹیکل کالج سے گریجویشن کیا ۔ انہوں نے مارچ میں کیپٹن کا درجہ حاصل کیا ۔ یہ بات گلف ایر کے چیف ناصر سلمی نے کہی ۔ گلف ایر خاندان میں پہلی خاتون پائلٹ کے داخل ہونے پر گلف ایر کو فخر ہے ۔ وہ دوسری خاتون پائلٹ بننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں ۔ یاسمین فریدون نے کہا کہ وہ پچپن سے ہی ہوا بازی میں دلچسپی رکھتی تھی ۔ بحرین نیشنل کیرئیر کے کیپٹن بننے کا ان کا خواب پورا ہوگیاہے ۔ وہ بحرین کی پہلی خاتون کیپٹن ہیں ۔

Captain Yasmeen Fraidoon Gulf Air's first female Bahraini pilot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں