سول سرویسز میں پہلی مسلم خاتون کو پدم شری ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

سول سرویسز میں پہلی مسلم خاتون کو پدم شری ایوارڈ

Parveen-Talha-received-Padma-Shri
ایک خاتون نے پیشہ وارانہ ترقی میں کئی غیر مسلمہ ریکارڈوں کو عبور کیا ہے ۔ وہ کلاس - I سیول سرویس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھی بعد ازاں اسے یو پی ایس سی کا رکن مقرر کیا گیا۔ وہ واحد خاتون تھی جس نے سینٹرل نارکوٹک ڈپارٹمینٹ میں بھی کام کیا ہے ۔ اپنی طویل پیشہ وارانہ زندگی کےدوران متعدد عہدوں پر فائظ ہونے کے بعد پروین طلحہ کے لئے یہ ایک دوسرا لمحہ فخر تھا جبکہ اسے سیول سرویس کے تئیں اپنی خدمات پر پدم شری ایوار ڈ عطا کیا گیا، تاہم طلحہ کے لئے کامیابی کا راستہ اتنا آسان نہیں تھا۔ سب سے بڑی رکاوٹ جس پر اس کو قابو پانا تھا وہ اس کی پیشہ وارانہ زندگی کی ابتداء میں اپنے سر کردہ عہدیداروں کی مخالف خواتین ذہنیت پر قابو پانا تھا۔ طلحہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بلاشبہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے ، تاہم اپنے عہدیداران بالا کہ بھی میں ممنون ہوں ۔ اس نے بتایا کہ اگرچہ ابتدا ء میں اسے ان لوگوں کی مخالف خواتین ذہنیت سے 45 سال قبل سرویس سے وابستگی سے نمٹنا پڑا تھا تاہم چند سال بعد انہوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے مرد ساتھیوں کی طر ح پیچیدہ فرائض منصبی انجام دے سکتی ہیں۔ 70 سالہ طلحہ 1969 میں انڈین ریوینیو سروس ( کسٹم ) و سینٹرل اکسائیز سے وابستہ ہوئیں جس میں انھوں نے 35 سال کام کیا۔ بعد ازاں انہیں 2004 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے رکن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ جوںہی ان کے عہدیداران بالا نے اس کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنا شروع کیا ، اس وقت اسے چیلنج پیدا کرنے والے فرائض منصبی سپرد کئے جانے لگے جن میں اتر دیش میں ڈپٹی کمشنر نارکوٹک کی حیثیت سے تعیناتی بھی شامل ہے۔

Parveen Talha, first Muslim woman to enter civil services awarded Padma Shri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں