ہولوکاسٹ - عصری تاریخ کا انتہائی وحشیانہ جرم - محمود عباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

ہولوکاسٹ - عصری تاریخ کا انتہائی وحشیانہ جرم - محمود عباس

صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے پہلی بار ہولوکاسٹ میں نازیوں کی جانب سے یہودیوں کے قتل عام کی سرعام مذمت کر کے اسے عصری تاریخ میں انسانیت کے خلاف انتہائی بہیمانہ اور وحشیانہ جرم قرار دیا۔ اسرائیل کے تعلق سے ان کی جانب سے ایسے رویہ کا اظہار شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ محمود عباس نے یہ خصوصی پیام بیک وقت عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں اس وقت جاری کیا جبکہ اسرائیل آج سے یوم ہولوکاسٹ یاد منانے کی تیاریاں شروع کر رہا ہے۔
محمود عباس کا یہ بیان عجیب و غریب بحرانی حالات میں جاری ہوا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت مشرق وسطیٰ امن عمل جاری ہے تو دوسری جانب فلسطینیوں کے دو گروپس فتح اور حماس کے درمیان اختلافات کا خاتمہ اور معاہدہ مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدہ نے نہ صرف اسرائیل کو برہم بلکہ امریکہ کو بھی مایوس کر دیا ہے۔ تاہم محمود عباس کا سرعام یہ ریمارک اسرائیلیوں کو متاثر نہ کر سکا۔

Abbas calls Holocaust 'most heinous crime' against humanity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں