Justice Lodha sworn in as 41st Chief Justice of India
سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج جسٹس راجندر مل لودھا کو آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ہندوستان کے 41 چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدہ کا حلف دلایا۔ 64 سالہ جسٹس لودھا نے ( موظف ) بی سدا شیوم سے جائزہ لیا جنھوں نے کل عہدہ سے سبکدوشی اختیا ر کر لی تھی۔ انہوں نے قبل ازیں عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سےکام کیا تھا۔ راشٹر پتی بھون کے ددربار ہال میں مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب صدر حامد انصاری ، وزیر اعظم منموہن سنگھ ، چند مرکزی وزراء ، موظف اور موجودہ ججس، بار کے ارکان ، جسٹس سدا شیوم نے شرکت کی۔ تقریب میں کوئی اپوزیشن قائد نہیں تھا۔ جسٹس لودھا نے خدا کےنام پر حلف لیا ۔ چیف جسٹس کی حیثیت سے ان کی معیاد صرف 5 ماہ کے لئے ہوگی۔ رواں سال 27 ستمبر کو وہ سبکدوش ہو رہے ہیں۔ جسٹس لودھا اس بنچ کی قیادت کر رہے ہیں جو کوئلہ بلاکس تخصیص اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں وہ سی بھی آئی کو کسی بھی سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی جاری کردہ ہدایات کے محرک رہے ہیں۔ ان کی زیر قیادت ایک بنچ نے بتایا کہ سی بی آئی عدالتوں کی جانب سے جن مقدمات کی نگرانی کی جا رہی ہے ان میں سینئر عہدیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے حکومت کی اجازت حاصل نہیں کرتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں