بنگلور - سری رام سینا تنظیم سربراہ کے اشتعال انگیز بیان پر شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

بنگلور - سری رام سینا تنظیم سربراہ کے اشتعال انگیز بیان پر شکایت

سری رام سینا سربراہ پرمود متالک کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے تھانہ میں شکایت درج کی

سری رام سینا نامی تنظیم کے سربراہ اور بنگلور جنوبی پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پر مود متالک کے خلاف ایس ڈی پی آئی کے چک پیٹ اسمبلی حلقے کے صدر اجمل خان نے سداپورا پولیس اسٹیشن ، بنگلور سرکل میں پرمود متالک کی اشتعال انگیز بیان کی ویڈیو ریکارڈ کلپنگ کے ساتھ شکایت درج کی ہے، اس شکایت نامہ کی کاپی الیکشن کمیشن آف کرناٹک، کمشنر آف پولیس، اور ڈپٹی پولیس کمشنر کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے گزشتہ5اپریل کو سورنا نیوس ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ بابری مسجد کے انہدام میں شریک تھے اور ساتھ ہی انہوں نے اس انٹرویو کے دوران دھمکی دی کہ وہ مزید 2مسجدوں کو انہدام کریں گے، ان کے اس اشتعال انگیز بیان سے ملک کے دو فرقوں کے درمیان دوبارہ اختلافات اور امن و امان میں بگاڑ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ شکایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی پرمود متالک اپنے اشتعال انگیز بیانات سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی کوشش کی ہے، اور پب میں لڑکیوں پر حملہ کروایا ہے اور ویالینٹین ڈے کے موقع پر بھی ہنگامہ کھڑا کرنا ان کا معمول ہے۔چونکہ ایس ڈی پی آئی ایک ذمہ دار اور سیکولر سیاسی پارٹی ہے اور خاص طور سے پسماندہ اور اقلیتوں طبقات کی حفاظت اور بالا دستی کے لیے اہم کردار نبھاتی آرہی ہے، ایسے صورتحال میں پر مود متالک کی اس قسم کی زہر افشانیوں کی وجہ سے پھر سے دونوں فرقوں کے درمیان کیشدگی اور مذہبی منافرت پیدا ہونے کے امکانات ہیں،لہذا ایس ڈی پی آئی کے پارٹی بنگلور حلقہ کے پارٹی ذمہ داران نے پرمود متالک کے خلاف شکایت درج کی ہے، اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک امیدوار کے حیثیت سے پرمود متالک اس طرح کے بیانات نہیں دے سکتے ہیں،لہذا ان پر آئین ہند کے دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں مناسب سزا دی جائے ، تاکہ مستقبل میں وہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں