یو پی اے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

یو پی اے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

بی جے پی نے یو پی اے حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران یو پی اے حکومت اعلیٰ عہدوں پر تقررات کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس معاملے میں وزیر اعظم کے میڈیا مشیر کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔ ایک شکایت میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر کیا گیا ہے اور دوسری جانب لوک پال بل کی ہراسسنگ کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری شکایت میں بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وزیر اعظم دفتر کے میڈیا مشیر پنکج پچوری اپنا زیادہ تر وقت میڈیا کے ساتھ گزارتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں۔

PMO violated Model Code: BJP complains to EC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں