15/اپریل واشنگٹن رائٹر
امریکی صدر باک اوبامہ اس ماہ کے اواخر میں جاپان ، کوریا ، فلپائن اور ملیشیا ء کا دورہ کریں گیں ۔ صدر کے ان دوروں کا مقصد ایشیاء پیسیفک خطہ میں امریکہ کی طرف سے کی جانے والی سفارتی ، معاشی اور سلامتی کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ یہ بات وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری جے کارنی نے اپنے بیان میں کہی ۔ انھوں نے کہا کہ اوبامہ 23 تا 25 اپریل جاپان کا دورہ کریں گے۔ جاپانی وزیر اعظم شنز و آبے سے ملاقات کے دوران اوبامہ امریکہ اور جاپان کے 54 برس قدیم دو طرفہ اتحاد کے تعلق سے تاریخی اقدامات کی نشاندہی کریں گے۔ انھوں نے بتا یا کہ اوبامہ اپریل کی 25 اور 26 تاریخ کو جمہوریہ کوریا کا دورہ کریں گے اور اپنی جنوبی کوریائی ہم منصب پارک گن ہوے سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی اتحاد کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہوگا۔ Obama to tour Japan, S. Korea, Malaysia, Philippines in April
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں