امریکہ روس کے ساتھ سرد جنگ میں ملوث نہیں - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-16

امریکہ روس کے ساتھ سرد جنگ میں ملوث نہیں - اوباما

صدر بارک اوباما نے یوکرین میں علحدگی پسند گرہوں کے ساتھ روسی تعاون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے روسی ہم نصب والا دیمیر پوٹین پر واضح کیا کہ یوکرین میں بے قاعدہ فوجیوں کو اسلحہ سے دستبرار ہونا چاہیئے ۔ وائٹ ہاوز نے دونوں قائدین کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں وضاحت کی کہ صدر اوباما نے اس بات پر نہ صرف زور دیا کہ یوکرین میں تمام بے قاعدہ فوجیوں کو اسلحہ سے دستبردار ہونا چاہیئے، بلکہ ساتھ ہی اپنے ہم نصب ولاد یمیر پوٹین سے اس سلسلہ میں اپنا اثر ور سوخ بروئے کار لانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے روس نواز گروہوں کو ان سرکاری عمارتوں کے تخلیہ کرنے کی ترغیب دینے کی گذارش بھی کی جن پر علحدگی پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔
اوباما نے ملک کو متحد رکھنے کے لئے 25 مئی کو آزادانہ و منصفانہ صدارتی انتحابات کے انعقاد ، دستوری اصلاحات میں تمام جماعتوں کی شمولیت اور اقتدار کی لامرکزیت کے ٹھوس اقدامات کی تجویز کے لئے حکومت یوکرین کی ستائش بھی کی ۔ صدر اوباما نے پوٹین پر یہ بھی واضح کیا کہ روس، معاشی اور سیاسی سطح پر عالمی برادری سے الگ تھلگ ہوتا جا رہات ہے جو درحقیقت یوکرین میں فوجی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے صاف الفاظ وا نداز میں یہ وضاحت بھی کردی کہ اگر روس کا یہ رویہ بدستور جاری رہا تو روس کو اس کی قیمت بھی چکانی پڑے گی۔

Obama administration: 'We're not in a Cold War' with Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں