نیپال 18 ویں سارک اجلاس کی میزبانی کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

نیپال 18 ویں سارک اجلاس کی میزبانی کا خواہاں

حکومت نیپال نے رواں سال کے دوران 14نومبر کو 18ویں سارک چوٹی اجلاس کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے وزیراطلاعات و مواصلات مینندرا ر جمال کے حوالہ سے بتایاکہ اگرچہ ہماری حکومت نے رواں سال کے چوٹی اجلاس کی تاریخ مقرر کی ہے تاہم ارکان سارک کی جانب سے اس کی توثیق ضروری ہے۔ نیپال نے یہ تجویز درحقیقت 20فروری کو مالدیپ کے اجلاس کے دوران ہی پیش کردی تھی۔ رجال حکومت نیپال کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تجویز کو سارک سکریٹریٹ سے رجوع کردیاجائے گا تاکہ قطعی منظوری اور توثیق ہوسکے۔ جنوب ایشیائی بلاک کی تشکیل 1985ء میں ہوئی تھی جس کے بعد سے نیپال 2بار،1987ء اور 2002ء میں اس کی میزبانی کرچکا ہے۔ اس سے قبل سارک چوٹی اجلاس 2011 کے دوران مالدیپ میں منعقد ہوا تھا۔

Nepal plans to host SAARC summit Nov 14

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں