مودی کو ووٹ دینے والے سمندر میں ڈوب مریں - فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

مودی کو ووٹ دینے والے سمندر میں ڈوب مریں - فاروق عبداللہ

مرکزی وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے سرینگر میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا کہ مودی کو ووٹ دینے والوں کو چاہیے کہ وہ سمندر میں ڈوب مریں۔ کشمیر میں اگر فرقہ پرستی کو فروغ دیا گیا تو یہ ہندوستان کا حصہ باقی نہیں رہے گا۔ خدا ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے محفوظ رکھے تاکہ ملک میں ترقی کی فضا قائم ہو سکے۔
مرکزی وزیر نے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ جو لوگ مودی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان چلے جائیں اور میں کہتا ہوں کہ جو لوگ مودی کو ووٹ دیتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ سمندر میں ڈوب مریں۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے دھماکہ کے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ انتہا پسند طاقتیں چاہے کتنے ہی دھماکے کر لیں وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی شک و شبہ نہیں کہ ریاست میں انتخابی کاروائی کو روکنے کی کوششیں کی جائیں گی تاہم پرتشدد طاقتوں کو کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Let Narendra Modi voters all jump into the sea, says Farooq Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں