مودی نے گورکھپور ریلی کے دوران کہا تھا کہ نیتاجی ملائم سنگھ یادو کیا اترپردیش کو گجرات میں تبدیل کرنے کا مفہوم جانتے ہیں؟ اس کا مطلب 24 گھنٹے برقی کی سربراہی ، ہر سڑک اور گاؤں میں 365 دن برقی کی عدم کٹوتی ہے۔ آپ یہ کاروائی نہیں کر سکتے ، آپ میں اتنی جراءت نہیں کہ اترپردیش کو گجرات میں تبدیل کر سکیں۔ اس کے لیے 56 انچ وسیع سینہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
پرینکا نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے اختیارات کی سفاکانہ طاقت کی ضرورت نہیں بلکہ اخلاقی طاقت کی ضرورت ہے ، ایک ایسی طاقت کی ضرورت ہے جو ملک کی ثقافت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی قربانی تک دے سکتی ہو۔
پرینکا نے بتایا کہ یہ مہاتما گاندھی اور تمام مذاہب بشمول ہندو ، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، بدھوں اور جینیوں کا ملک ہے جنہوں جے آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ، دلتوں اور قبائیلیوں نے بھی زندگیاں قربان کر دیں ، یہ آپ کا ملک ہے اور آپ اس کے محافظ ہیں۔ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ ملک اور اس ملک کے خاندان کے "دھرما" کا تحفظ کریں۔
موجودہ لوک سبھا انتخابات کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے پرینکا نے بتایا کہ موجودہ مرحلہ پر آپ کو ملک کے استحکام اور اس کے اتحاد کی برقراری کے لیے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ یہ انتخاب مخصوص علاقہ تک محدود نہیں بلکہ مرکز کی نئی حکومت کے فیصلہ کا انتخاب ہے۔
Large heart not 56-inch chest needed to run country: Priyanka to Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں